• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پاک فوج کا نوجوان فلم سازوں کے لیے ایوارڈز کا اعلان

شائع November 11, 2020
پاک فوج کے فلمی منصوبے میں متعدد شوبز شخصیات بھی شامل ہیں—فوٹو: این اے ایس ایف ایف
پاک فوج کے فلمی منصوبے میں متعدد شوبز شخصیات بھی شامل ہیں—فوٹو: این اے ایس ایف ایف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ملک کے نوجوان فلم سازوں اور طلبہ کے لیے فلم فیسٹیول اور ایوارڈز کا اعلان کردیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے نوجوان فلم سازوں کے لیے ’نیشنل امیچوئر شارٹ فلم فیسٹیول‘ (این اے ایس ایف ایف) (نساف) کا اعلان کیا گیا۔

مذکورہ فلم فیسٹیول کے ذریعے نوجوان فلم ساز 6 مختلف کیٹیگریز میں اپنی دستاویزی و فیچر فلمیں ایوارڈز کے لیے جمع کروا سکیں گے۔

نیشنل امیچوئر شارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان فلم ساز ’پاکستان کے رنگ، وادی سندھ کی تہذیب، پاکستانی ثقافت، چھوٹی صنعتوں کا کاروبار میں کردار، پاکستان میں فلاحی کام اور زراعت کا ملکی ترقی میں کردار‘ جیسے موضوعات پر بنی فلمیں جمع کروا سکیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فلم فیسٹیول کی بنائی گئی ویب سائٹ کے مطابق نوجوان فلم ساز مذکورہ 6 کیٹیگریز پر اینیمیٹڈ اور فکشن سمیت دستاویزی فلمیں بھی جمع کرواسکتے ہیں۔

فیسٹیول میں تمام کیٹیگریز میں دو طرح کی فلمیں جمع کروائی جا سکتی ہیں، جس میں سے موبائل فون پر ریکارڈ کی گئی یا بنائی گئی فلمیں بھی شامل ہیں جب کہ دوسری وہ فلمیں جو عام فلمی انداز میں کیمروں اور دیگر ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: 27 فروری کے حوالے سے آئی ایس پی آر کی دستاویزی فلم

فلم فیسٹیول میں مذکورہ تمام کیٹیگریز میں سے ایک فلم کو ’بہترین فلم‘ کا ایوارڈ دیا جائے گا جب کہ دیگر تین ایوارڈز بھی فلم سازوں کو دیے جائیں گے۔

فیسٹیول میں شرکت کرنے والے فلم سازوں کو ’بہترین فلم‘ کے علاوہ ’جیوری اپریسیئشن ایورڈز اور اسکل سیٹ ایوارڈز‘ بھی دیے جائیں گے، علاوہ ازیں ایوارڈز جیتنے والے فلم سازوں کو اعلیٰ فلمی تعلیم کے لیے اسکالر شپس بھی فراہم کی جائیں گی۔

فیسٹیول میں شرکت کے خواہش مند فلم ساز اپنی 10 سے 12 منٹ دورانیے کی مختصر فلمیں مقابلے کے لیے جمع کروا سکتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فلم مقابلے میں شرکت کے لیے فلم سازوں کو یکم جنوری 2021 تک اپنی رجسٹریشن کروانی ہوگی جب کہ انہیں 10 مارچ 2021 تک اپنی فلمیں جمع کروانی ہوں گی۔

فیسٹیول میں شرکت کے خواہش مند نوجوان فلم ساز (نساف) کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں فلم سازوں کو یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے پہلے سے ہی کوئی دستاویزی یا مختصر فیچر فلم بنا رکھی ہے تو وہ بھی ایوارڈز کے لیے بھجوا سکتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2018 سے قبل کی کسی دستاویزی یا فیچر فلم کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے نوجوان فلم سازوں کے لیے مقابلے اور ایوارڈز کے مذکورہ منصوبے میں اداکارہ ماہرہ خان، ہمایوں سعید، اقرا عزیز اور گلوکار فرحان سعید سمیت دیگر شوبز شخصیات بھی جیوی کا حصہ ہیں۔

ماہرہ خان سمیت دیگر اداکاروں نے آئی ایس پی آر کے فلم منصوبے کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر نوجوان فلم سازوں کو آگے آکر اپنی صلاحیتیں دنیا کو دکھانے کی دعوت دی۔

پاکستان میں نوجوان فلم سازوں کے لیے یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ریاستی منصوبہ ہے، جس کی کئی افراد تعریف بھی کر رہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024