• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

چیڈوک بوسمین کیلئے بعد از مرگ ’عہد کے ہیرو‘ کا ایوارڈ

شائع December 7, 2020
گال گدوت کو بھی پہلے شیرو ایوارڈ سے نوازا گیا—فائل فوٹو: فیس بک
گال گدوت کو بھی پہلے شیرو ایوارڈ سے نوازا گیا—فائل فوٹو: فیس بک

رواں برس اگست میں بڑی آنت کے کینسر کے باعث 43 برس کی عمر میں چل بسنے والے ہولی وڈ سپر ہیرو چیڈوک بوسمین کو ان کی موت کے بعد ’ہیرو آف ایجز‘ یعنی اپنے ’عہد کے ہیرو‘ کا ایوارڈ دے دیا گیا۔

چیڈوک بوسمین کو معروف امریکی ایوارڈز ’ایم ٹی وی موویز اینڈ ٹی وی ایوارڈز‘ میں اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا گیا۔

شوبز ویب سائٹ انٹرٹینمنٹ آن لائن کے مطابق کورونا کے باعث معروف ایوارڈ کی تقریب آن لائن منعقد کی گئی، جسے ایم ٹی وی سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی دکھایا گیا۔

90 منٹ کی ایوارڈز تقریب میں سب سے بڑا ایوارڈ یعنی اپنے ’عہد کے ہیرو‘ کا ایوارڈ آنجھانی چیڈوک بوسمین کو دیا گیا اور انہیں رابرٹ ڈائنے جونیئر اور ڈون چیڈل نے خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

چیڈوک بوسمین کو ان کی موت کے 4 ماہ بعد ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے ’بلیک پینتھر‘ سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور حال ہی میں ان کی آخری فلم ’مارینی: بلیک بوٹم‘ کو بھی ریلیز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلم 'بلیک پینتھر' کے اداکار چیڈوک بوسمین کینسر کے باعث انتقال کرگئے

ایم ٹی وی ایوارڈز میں 28 سال میں پہلی بار ایک نیا ایوارڈ ’شیرو‘ بھی دیا گیا اور اس کا پہلا ایوارڈ اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

ایم ٹی وی ایوارڈز کو 1992 سے فلم اور ٹی وی کی مختلف کیٹیگریز میں دیا جا رہا ہے تاہم پہلی بار اس ایوارڈ میں ’شیرو‘ کا ایوارڈ بھی متعارف کرایا گیا جو وومن سپر ہیروز کے کردار ادا کرنے والی گال گدوت کو دیا گیا۔

اسی طرح ایوارڈز تقریب میں دیگر شعبوں میں بھی ایوارڈز دیے گئے اور مجموعی طور پر 10 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔

تقریب میں ’ڈانس آف ایوارڈ‘ کیون بیکون، ’کامیڈی گیانٹ ایوارڈ‘ کیون ہرٹ، ’ڈائنامک ڈیو ایوارڈ‘ ایڈم سینڈلر اور ڈریو بیری مور کو دیا گیا۔

’گریٹیسٹ آل ٹائم آنر ایوارڈ‘ اسکریم کوئین ویب سیریز کو دیا گیا جب کہ ’ہارٹ بریکنگ ایوارڈ‘ جیسن سیگل و کرسٹین بیل کو دیا گیا۔

’زیرو ٹو ہیرو ایوارڈ‘ ولیم زبکا کو دیا گیا جب کہ ’کس لپ لاک ایوارڈ‘ سارہ مشیل گلر اور سیلمیٰ بلیئر کو دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024