• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ماہرہ خان بھی کورونا وائرس سے متاثر

شائع December 13, 2020
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق آگاہ کیا— فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق آگاہ کیا— فوٹو: انسٹاگرام

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران جہاں پاکستان میں عالمی وبا کے کیسز کی یومیہ تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے وہیں اب پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں اور فالوورز کو کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے'۔

مزید پڑھیں: فواد و ماہرہ خان کی رومانٹک فلم 'نیلوفر' کی شوٹنگ مکمل

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے گزشتہ چند روز میں خود سے رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی آگاہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ مشکل ہے لیکن وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے مداحوں سے ماسک پہننے اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عمل کرنے پر زور دیا، ماہرہ خان نے لکھا کہ 'اپنے لیے اور دوسروں کی خاطر ماسک پہنیں اور ایس او پیز پر عمل کریں'۔

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ دعاؤں اور فلموں کی تجاویز خوش آئند ہوں گی۔

خیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں فواد خان کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم 'نیلوفر' کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رواں برس کے آغاز میں 'نیلوفر' کی شوٹنگ شروع بھی کی گئی تھی مگر پھر کورونا کی وبا کے باعث فلم بندی کو روک دیا گیا تھا لیکن بعد ازاں سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ عکس بندی دوبارہ شروع کی گئی تھی اور چند روز قبل 'نیلو فر' کی شوٹنگ مکمل کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بہروز سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں 'نیلوفر' کی شوٹنگ مکمل ہونے پر عکس بندی کے دوران کھینچی گئی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ فلم بندی مکمل کرلی گئی ہے۔

انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اب جلد ہی شائقین 'نیلوفر' کو اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات کم از کم 2 ہفتے جبکہ کچھ ڈیڑھ ماہ بعد صحتیاب ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کے شکار بہروز سبزواری ہسپتال سے ڈسچارج

حال ہی میں اداکار بہروز سبزواری میں نومبر کے آخر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے ضیاء الدین ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور انہیں 9 دسمبر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

بہروز سبزواری کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے سے ایک دن قبل ہی اداکارہ نیلم منیر نے بھی تصدیق کی تھی کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

نیلم منیر سے قبل میزبان و رکن اسمبلی عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ میزبان و اداکارہ طوبیٰ عامر میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور طوبیٰ عامر صحت یاب بھی ہوچکی ہیں۔

تاہم تاحال عامر لیاقت کے کورونا سے صحت یاب ہونے کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی، البتہ وہ ہسپتال سے گھر منتقل ہوچکے ہیں اور ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

خیال رہے کہ 13 دسمبر کی دوپہر تک پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 425 ہوچکی تھی جن میں سے 3 لاکھ 83 ہزار صحتیاب ہوچکے جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 796 تک پہنچ گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024