• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

اسرائیلیوں کی 'ابوظبی' ڈونٹس خریدنے کیلئے لمبی قطاریں

شائع December 15, 2020
نوجوان لڑکیاں ڈونٹس کے ساتھ تصاویر بھی بنواتی دکھائی دیں—فوٹو: رائٹرز
نوجوان لڑکیاں ڈونٹس کے ساتھ تصاویر بھی بنواتی دکھائی دیں—فوٹو: رائٹرز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے رواں برس اگست میں اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے بعد دونوں ممالک میں جہاں ویزا فری معاہدے ہوئے، وہیں دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان بھی کئی طرح کے معاہدے ہوئے۔

اسی طرح دونوں ممالک میں تعلقات بحال ہونے کے بعد ان کے درمیان ایک دوسرے کی چیزوں کی مانگ بھی بڑھ گئی۔

ایسی ہی چیزوں میں متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابو ظہبی اور دبئی کے نام سے اسرائیل میں بنائے جانے والے ڈونٹس بھی شامل ہیں۔

ابو ظہبی ڈونٹس خریدنے کے لیے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں—فوٹو: رائٹرز
ابو ظہبی ڈونٹس خریدنے کے لیے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں—فوٹو: رائٹرز

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق قابض اسرائیل کے شہر یروشلم کی ایک بیکری کی جانب سے یہودیوں کے مقدس تہوار حنوکاہ یا خنوکاہ کے موقع پر بنائے گئے خصوصی 'ابو ظبی' و 'دبئی' ڈونٹس کی فروخت میں حیران کن اضافہ دیکھا گیا۔

یہودی ہر سال کے آخر میں 8 روز تک خنوکاہ یا حنوکاہ کا تہوار مناتے ہیں، اس تہوار کو روشنیوں، خوشیوں اور جیت کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔

اس تہوار کے موقع پر یہودی خصوصی طور پر میٹھی چیزیں تیار کرتے، کھاتے اور ایک دوسرے کے ساتھ ایسی چیزوں کا تبادلہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ابوظہبی ڈونٹس خواتین کو کافی پسند آیا—فوٹو: رائٹرز
ابوظہبی ڈونٹس خواتین کو کافی پسند آیا—فوٹو: رائٹرز

ہر سال حنوکاہ یا خنوکاہ کے موقع پر سویٹس شاپس کی فروخت بڑھ جاتی ہے تاہم اس بار یروشلم کی ایک بیکری کی جانب سے 'ابو ظبی' و 'دبئی' کے نام سے تیار کیے گئے ڈونٹس کافی مقبول رہے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے لوگوں کی لمبی قطاریں دکھائی دیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ پہلی بار اسرائیلی ماڈل کا متحدہ عرب امارات میں فوٹو شوٹ

یروشلم کی سویٹس شاپ کے مالکان کے مطابق انہیں 'ابو ظبی' و 'دبئی' ڈونٹس تیار کرنے کا خیال دونوں ممالک میں تعلقات بحال ہونے کے بعد آیا اور حیران کن طور پر ان ناموں کی وجہ سے ڈونٹس کی فروخت میں دگنا اضافہ دیکھا گیا۔

دکانداروں نے اعتراف کیا کہ انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ اتنی مقدار میں 'ابو ظبی' و 'دبئی' ڈونٹس فروخت ہوں گے، تاہم سب سے زیادہ 'ابو ظبی' ڈونٹس کی مانگ رہی۔

ڈونٹس میں یو اے ای سے منگوایا گیا کھجور کا پیسٹ شامل کیا گیا—فوٹو: رائٹرز
ڈونٹس میں یو اے ای سے منگوایا گیا کھجور کا پیسٹ شامل کیا گیا—فوٹو: رائٹرز

دکانداروں کے مطابق 'ابو ظبی' ڈونٹس میں کھجوروں کے پیسٹ سے بنی کریم شامل کرنے کی وجہ سے ان کا ذائقہ بڑھ گیا جب کہ ایسے ڈونٹس پر سنہری رنگ کا ایلمونیم طرز کی کلائی سے بھی ان کی خوبصورتی و ذائقے میں اضافہ ہوا۔

'ابو ظبی' ڈونٹس میں کھجور کے پیسٹ سے بنی کریم اور سنہری رنگ کی کلائی کی وجہ سے جہاں ان کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا، وہیں اسرائیلی نوجوان اور خاص طور پر نوجوان لڑکیاں ان ڈونٹس کے ساتھ تصاویر بناتی دکھائی دیں۔

ڈونٹس کے پیکٹ کو تقریبا 1200 روپے میں فروخت کیا گیا—فوٹو: رائٹرز
ڈونٹس کے پیکٹ کو تقریبا 1200 روپے میں فروخت کیا گیا—فوٹو: رائٹرز

'ابو ظبی' ڈونٹس خریدنے والے یہودی افراد اور خاص طور پر خواتین نے ڈونٹس کی تعریف کی اور انہیں لذیذ قرار دیا۔

یروشلم کی بیکری کی جانب سے تیار کیے گئے ان خصوصی ڈونٹس میں متحدہ عرب امارات سے منگوایا گیا کھجور کا پیسٹ ہی استعمال کیا گیا۔

مذکورہ ڈونٹس کے پیکٹ کو تقریبا پاکستانی 1200 روپے میں فروخت کیا گیا جب کہ اسرائیل میں عام طور پر ڈونٹس کا پیکٹ 500 سے 600 روپے تک فروخت ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024