سندھ بھر کے مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ
حکومت سندھ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر کے مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 کے تحت صوبے بھر کے مدارس میں تمام تعلیمی سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری محکمہ اوقاف و مذہبی امور اور متعلقہ ڈویژنز کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو اس قانون کے سیکشن 3 (ون) کے تحت مزیر احکامات، ہدایات اور نوٹسز جاری کرنے کے اختیارات حاصل ہیں۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں۔