• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شوبز شخصیات 2021 میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

شائع December 29, 2020
بہت ساری شوبز شخصیات نے ابھی سے نئے سال کے کاموں کی منصوبہ بندی کرلی—فائل فوٹوز: فیس بک/ انسٹاگرام
بہت ساری شوبز شخصیات نے ابھی سے نئے سال کے کاموں کی منصوبہ بندی کرلی—فائل فوٹوز: فیس بک/ انسٹاگرام

سال 2020 اپنے تمام تر مسائل اور دکھوں سمیت جلد ماضی کا قصہ بننے والا ہے اور دنیا کا ہر شخص نئے سال کے لیے اپنی ترجیحات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

نئے سال کے لیے اپنی ترجیحات کا تعین کرنے والے افراد میں شوبز شخصیات بھی ہیں، جو آنے والے سال میں وہ کچھ کرنا چاہتی ہیں، جو وہ 2020 میں نہ کر سکیں۔

ڈان امیجز نے کچھ شوبز شخصیات سے پوچھا کہ وہ 2021 میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور شوبز شخصیات کے جوابات یقینا ہر کسی کو نئے سال کی ترجیحات بدلنے پر مجبور کریں گے۔

انوشے اشرف ہر تین ماہ بعد کوئی فلاحی کام کرنا چاہتی ہیں

انوشے اشرف نے بتایا کہ وہ نئے سال میں جانوروں اور بچوں کے حقوق سمیت ماحولیاتی و تعلیم کی بہتری کے لیے کوئی فلاحی کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، کیوں کہ انہیں ایسے کاموں سے بہت پیار ہے۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

ثروت گیلانی آئینی تبدیلیاں دیکھنے کی خواہاں ہیں

اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ نئے سال کے لیے ان کی ترجیحات یہ ہیں کہ آئین پاکستان میں تبدیلی کرکے بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے سخت اور بہتر قوانین بنائے جائیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سال 2020 میں انہوں نے سخت کام کرنا سیکھا، جس کے بدلے اگرچہ انہیں کوئی ایوارڈ نہیں ملا، تاہم انہیں سیکھنے کے لیے بہت کچھ ملا۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

بلال مقصود ویکسین کے منتظر ہیں

گلوکار بلال مقصود نے نئے سال سے کورونا ویکسین کی دستیابی کی امید لگا رکھی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے 2020 کے لیے کہا کہ انہوں نے اس سال سے جو سب سے اچھی چیز سیکھی وہ یہ تھی کہ انسان کو ہر چھوٹی چھوٹی نعمت اور دستیاب چیز پر شکر ادا کرنا چاہیے۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

فلک شبیر 2021 کو پر امن ترین سال دیکھنا چاہتے ہیں

اداکار و گلوکار فلک شبیر کے مطابق 2020 میں ہم لوگوں نے سیکھا کہ صحت ہی سب سے بڑی دولت ہے اور اس سال انہوں نے اپنے پیاروں اور خاص طور پر والدین کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا اور وہ نئے سال کو پرامن ترین سال دیکھنا چاہتے ہیں۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

احسن خان کو نئے سال سے بہت زیادہ توقعات نہیں ہیں

اداکار احسن خان نے کہا کہ وہ سال 2020 کو دیکھتے ہوئے نئے سال سے بہت زیادہ اور حتمی توقعات نہیں رکھ سکتے، کیوں کہ کورونا کی وبا نے ہمیں بہت کچھ سکھا دیا ہے کہ اپنے پیاروں کی قدر کریں، مادی چیزوں کے پیچھے نہ بھاگیں۔

انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ نئے سال کے لیے کوئی منصوبہ بندی کر رہےہیں تو وہ اس کی مکمل کرنے کے لیے سخت محنت کریں۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

عائشہ عمر اپنی صحت کو مزید بہتر بنانا چاہتی ہیں

اداکارہ عائشہ عمر کے مطابق وہ نئے سال میں اپنی ذہنی سمیت جسمانی و جذباتی صحت کو بہتر بنانا چاہتی ہیں۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ وہ آنے والے سال میں ڈائٹ کرنے سمیت میوزک اور پینٹنگ میں بھی وقت گزاریں گی۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

عماد عرفانی کے نئے سال کے لیے کوئی منصوبے نہیں

اداکار عماد عرفانی کو دیگر شوبز شخصیات کے برعکس نئے سال سے کوئی توقعات نہیں اور وہ کہتے ہیں کہ 2021 میں بھی ہم ہر سال کی طرح پچھلے سال کے نامکمل کام پورے کریں گے۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024