• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کیا پریانکا چوپڑا نے لندن میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی ؟

شائع January 8, 2021
اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کی والدہ کو 6 جنوری کی شام کو جوش ووڈ کلر سیلون سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کی والدہ کو 6 جنوری کی شام کو جوش ووڈ کلر سیلون سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متعلق کہا جارہا تھا کہ 2 روز قبل انہوں نے اپنی والدہ مدھو چوپڑا کے ساتھ سیلون جاکر کورونا وائرس سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی کی لیکن ان کی ٹیم کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو کام کے لیےباہر جانے کی اجازت تھی۔

انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ لندن کے علاقے نوٹنگ ہل میں سیلون جانے کے بعد اداکارہ پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں میل آن لائن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پریانکا چوپڑا اور ان کی والدہ کو 6 جنوری کی شام کو جوش ووڈ کلر سیلون سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سوچا نہیں تھا،امریکی شخص سے شادی ہوجائے گی، پریانکا چوپڑا

تاہم پریانکا چوپڑا کے نمائندے نے کہا کہ فلم کے کردار کے لیے انہوں نے ہیئر کلر کروایا تھا لہذا ان پر کوئی جرمانہ نہیں ہوا۔

پریانکا چوپڑا کے ترجمان نے انڈیپنڈنٹ کو بتایا کہ ' برطانوی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پریانکا کا ہیئرکلر فلم کے لیے کرایا گیا تھا جس کی شوٹنگ ان دنوں لندن میں جاری ہے'۔

انہوں نے کہا کہ سیلون کو نجی طور پر پروڈکشن کے لیے کھولا گیا تھا اور وہاں موجود تمام افراد کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ برطانیہ میں فلم اور پروڈکشن کی اجازت ہے اور حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے شوٹس کے لیے جگہیں استعمال ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کو استثنیٰ کا اجازت نامہ دکھایا گیا تھا جس میں انہیں قانون طور پر اجازت دی گئی ہے جس پر پولیس مطمئن ہوکر چلی گئی۔

دوسری جانب میٹ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ پولیس کو 6 جنوری کی شام 5بج کر 40 منٹ پر نوٹنگ ہل میں کورونا وائرس کے قوانین کی خلاف ورزی کی اطلاع ملی تھی۔

انہوں نے کہا کہ افسران وہاں گئے تھے اور سیلون کے مالک کو کورونا وائرس کے تمام قوانین پر عملدرآمد کی زبانی تنبیہ کی گئی تھی لیکن کسی جرمانے کا نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں ایک چھوٹے علاقے کی لڑکی ہوں جس کے خواب بہت بڑے تھے’

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس ان دنوں لندن میں ہیں، جہاں اداکارہ اپنے آنے وال فلم ٹیکسٹ فار یو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے شوہر بھی کیمیو کریں گے۔

یہ فلم جرمن فلم اس ایم ایس فور دچ (صوفی کریمر کے ناول پر مبنی) کا انگلش ری میک ہے جو ایک خاتون کے منگیتر کو کھونے کے دکھ کی کہانی پر مبنی ہے، جب وہ اس کے پرانے نمبر پر رومانوی پیغامات بھیجنے کا فیصلہ کرتی ہے۔

پھر خاتون کی اس شخص سے وابستگی ہوجاتی ہے جسے ان کے منگیتر کا پرانا نمبر دیا جاتا ہے اور وہ خود بھی دکھی ہوتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سیم ہیوگن، سیلائن ڈیون، رسل ٹووے اور اومد دجالیلی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024