• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

پاکستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن: سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصرے، مارشل لا کی افواہیں

ملک میں اتنے بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں اور چہ مگوئیاں کی گئیں۔
شائع January 10, 2021

ہفتہ اور اتوار (10 جنوری) کی درمیانی شب کو لگ بھگ 12 بجے یکدم کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہر، بجلی کے ترسیلی نظام میں خرابی کے باعث تاریکی میں ڈوب گئے تھے۔

رات گئے ملک میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن سے پوری ٹرانسمیشن، 22 ہزار میگا واٹ کی ترسیل اور تقسیم کا نظام ٹرپ کرگیا تھا۔

بریک ڈاؤن کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر کئی شہروں میں اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی، اس دوران بجلی اچانک معطل ہونے پر صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ملک گیر سطح پر ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر blackout# ، powerbreakdown# اور MartialLaw# جیسے ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ بن گئے تھے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی اتنے بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں اور چہ مگوئیاں جاری تھیں جبکہ یہ افواہیں بھی زیر گردش تھیں کہ مارشل لا لگ گیا ہے۔

بعدازاں وزیر بجلی و قدرتی وسائل عمر ایوب نے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ 'بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوئنسی اچانک 50 سے صفر پر آنے کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے، فریکوئنسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے، اس وقت تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا'۔

جس کے بعد بجلی کی بتدریج بحالی کا آغاز ہوا تاہم اب تک کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں جبکہ بریک ڈاؤن سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

شبیر نامی صارف نے لکھا کہ ’ بتی گئی مارشل لا آیا‘۔

علیہا نامی صارف نے لکھا کہ ’ہماری تاروں میں آنے والی خرابی‘۔

منیب یوسف نامی صارف نے پرمزاح ٹوئٹ کیا

’عمران خان : یار یہ ملک نہیں چل رہا

آئی ٹی اور سی ایس سپورٹ : آف کرکے آن کریں‘۔

فراز نامی صارف نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دیسی والدین ایسے موم بتی کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔

احمر نقوی نے لکھا کہ پورا ملک ٹرپ کررہا ہے۔

سالار خان نامی صارف نے لکھا کہ جب آپ بجلی کا بل ادا کرنا بھول جائیں۔

کچھ صارفین نے تو یہ تک کہہ دیا کہ سوشل میڈیا ایپس کی طرح ملک میں بھی ڈارک موڈ متعارف کروایا گیا ہے۔

راجا نواز خان نامی صارف نے کہا کہ ’پچھلے 72 برسوں میں وزیراعظم عمران خان پاکستان کے وہ پہلے وزیراعظم ہیں، جنہوں نے پورے ملک میں ڈارک موڈ متعارف کرایا ہے، یہ ہوتا ہے وزیراعظم، یہ ہوتا ہے وژن‘۔

وجاہت علی نامی صارف نے لکھا کہ 1999 میں مارشل لا لگا تھا اور اس دوران بلیک آؤٹ تھا اور اب 2021 میں بھی بلیک آؤٹ؟؟؟