• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

لیڈی گاگا اور جینیفر لوپیز، جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں پرفارم کریں گی

شائع January 15, 2021
جو بائیڈن 20 جنوری کو امریکا کے 46ویں صدر کے منصب کا حلف اٹھائیں گے— فائل فوٹو: اے پی
جو بائیڈن 20 جنوری کو امریکا کے 46ویں صدر کے منصب کا حلف اٹھائیں گے— فائل فوٹو: اے پی

امریکی صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے ڈیموکریٹ اُمیدوار جو بائیڈن 20 جنوری کو امریکا کے 46ویں صدر کے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔

جوبائیڈن کی تقریبِ حلف برداری کیپیٹل میں منعقد ہوگی جہاں گلوکارہ لیڈی گاگا امریکا کا قومی ترانہ پڑھیں گی جبکہ جینیفر لوپیز بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

امریکی خبررساں ادارے 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جو بائیڈن کی ٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ 'وہ ہماری عظیم قوم کے ایک مختلف تنوع کی واضح عکاسی کی نمائندگی کرتی ہیں'۔

مزید پڑھیں: پرتشدد واقعات کے بعد امریکی کانگریس نے بائیڈن کی فتح کی توثیق کردی

بیان میں کہا گیا کہ تقریبِ حلف برداری میں ان کی شمولت جو بائیڈن اور نو منتخب نائب صدر کمالا ہیرس کے ہماری امریکی کہانی میں ایک نئے باب کے وژن کی عکاسی کرتی ہے جس میں ہم امریکا ہیں جو گہری تقسیم اور ہمارے لوگوں کو درپیش چیلنجز، ملک کو متحد کرنے اور ہماری قوم کی روح کو بحال کرنے کے لیے متحد ہوا ہے'۔

دونوں کی پرفارمنس کا اعلان، جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری کی خصوصی ٹی وی نشریات کی میزبانی کے اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا۔

اداکار ٹام ہینکس 20 جنوری کو جوبائیڈن کی حلف برداری کے موقع پر پرائم ٹی وی اسپیشل کی میزبانی کریں گے جس کا دورانیہ 90 منٹ ہوگا۔

تقریب حلف برداری میں شامل دیگر پرفارمز میں جسٹن ٹمبرلیلک، جون بون جون، ڈیمی لوواٹو اور آنٹ کلیمنز شامل ہیں۔

ڈیمی لوواٹو نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جب ان سے پرفارم کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو میں لاجواب ہوگئی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گلوکار اور ریپر آنٹ کلیمنز نے کہا کہ یہ کہنا بھی کم ہوگا کہ ایک خواب پورا ہے۔

دوسری جانب ٹمبر لیک نے کہا کہ وہ اور آنٹ کلیمنز اپنے نئے گانے 'بیٹر ڈیز' پر پرفارم کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ گانا سب کو پرامید رکھنے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ایک کوشش ہے۔

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری ایسٹرن ٹائم کے مطابق 20 جنوری کو رات ساڑھے 8 بجے اے بی سی، سی بی ایس، سی این این، این بی سی اور ایم ایس این بی سی سے براہ راست نشر ہوگی۔

اس تقریب کی یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر، ٹوئچ، ایمیزون پرائم ویڈیو، مائیکروسافٹ بنگ، نیوزناؤ، ڈائریکٹ ٹی وی اور یو-ورس پر بھی لائیو اسٹریمنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اعصاب شکن مقابلے کے بعد جو بائیڈن امریکی صدر منتخب

پروڈیوسرز کے مطابق یہ شو امریکی عوام کی لچک، بہادری اور متحد ہونے کے لیے بطور قوم ان کے متحد عزائم کی ترجمانی کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان (کیپیٹل ہِل) میں ہونے والے فسادات کی وجہ سے تقریب کچھ مختلف ہوگی، اس موقع پر علاقے میں سخت سیکیورٹی ہوگی۔

تقریب کو کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی محدود رکھا گیا تھا جبکہ جوبائیڈن نے حامیوں کو گھر سے اور دور سے تقریب دیکھنے کا کہا تھا۔

وائرس کے پھیلاؤ میں کمی لانے کے لیے ہجوم سے متعلق پابندیوں کے تناظر میں روایتی سرگرمیاں جیسا کہ پریڈ ورچوئل ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024