• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

وزیراعظم عمران خان کے ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شائع January 19, 2021
سیالکوٹ میں ایک رکشے میں بیٹھے شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں— فوٹوز: اسکرین شاٹ/ نیویارک ٹائمز فائل
سیالکوٹ میں ایک رکشے میں بیٹھے شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں— فوٹوز: اسکرین شاٹ/ نیویارک ٹائمز فائل

یہ مانا جاتا ہے کہ اس دنیا میں ہر انسان کے کم از کم 7 ہم شکل افراد موجود ہیں اور ان میں سے کم از کم 2 افراد ایسے ہوتے ہیں جو ہوبہو ایک دوسرے جیسے ہوتے ہیں۔

اب واقعی ایک انسان کے 7 ہم شکل موجود ہیں یا نہیں لیکن انٹرنیٹ پر ان دنوں وزیراعظم عمران خان کے ہم شکل کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو سیالکوٹ شہر سے ہے۔

سوشل میڈیا پر سیالکوٹ میں ایک رکشے میں بیٹھے شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس نامعلوم شخص کا چہرہ وزیراعظم عمران خان اور بولی وڈ اداکار ریتھک روشن سے ملتا جلتا ہے تاہم غور سے دیکھا جائے تو عمران خان سے زیادہ مماثلت رکھتا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں کہ یہ تو وزیراعظم کا ہم شکل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایفرون نامی صارف نے لکھا کہ یہ عمران خان کی کاربن کاپی ہے۔

ماہم نامی صارف نے لکھا کہ خان صاحب بھیس بدل کر ملک کے حالات کا جائزہ لینے نکلے ہیں۔

انعم نامی صارف نے لکھا کہ ڈیلیٹ کریں اسے ندا یاسر نہ دیکھ لیں۔

نور نامی صارف نے لکھا کہ یہ اب کل ندا یاسر شو میں آئیں گے۔

عمار نامی صارف نے لکھا کہ یہ شخص خان صاحب سے بہتر طریقے سے اس ملک کو چلاسکتا ہے۔

عزہ نامی صارف نے لکھا کہ 7 ہم شکل پر یقین ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024