لیڈی گاگا نے امریکی صدارتی حلف برادری تقریب کا میلہ لوٹ لیا
امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے کیپیٹل ہل میں واقع لنکوسن میموریل پارک میں ہونے والی امریکی صدارتی حلف برادری کی تقریب میں گلوکارہ لیڈی گاگا نے امریکی قومی ترانہ گا کر میلہ لوٹ لیا۔
حلف برادری تقریب 20 جنوری کو منعقد ہوئی، جس میں جوزف جوبائیڈن نے 46 ویں امریکی صدر جب کہ کمالا ہیرس نے 49 ویں امریکی نائب صدر کا حلف اٹھایا۔
کمالا ہیرس نے امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر کا حلف اٹھا کر نئی تاریخ بھی رقم کی۔
حلف برادری تقریب میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت نہیں کی تھی، عام طور پر سابق امریکی صدر بھی تقریب میں موجود ہوتا ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق حلف برادری تقریب میں گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا نے امریکا کا قومی ترانہ پیش کرکے میلہ لوٹا۔
جب کہ حلف برادری تقریب میں اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز، کیٹی پیری، ڈیمی لواٹا، بون جووی اور امانڈا گورمن سمیت دیگر فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق حلف برادری تقریب میں گلوکاروں و فنکاروں کی پرفارمنس کی تھیم نئے صدر کا جشن منانا نہیں بلکہ اتحاد اور عدم تشدد کے خاتمے کے لیے راہ ہمورا کرنا رکھی گئی تھی۔
حلف برادری تقریب میں اہم حکومتی عہدیداروں نے بھی شرکت کی جب کہ امریکا بھر سے بھی آنے والے افراد بھی تقریب میں موجود تھے۔
حلف برادری تقریب سے قبل خیال کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی مظاہرے اور احتجاج کر سکتے ہیں اور اس وجہ سے سیکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کیے گئے مگر خوش قسمتی سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈی گاگا اور جینیفر لوپیز، جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں پرفارم کریں گی
حلف برادری تقریب میں لیڈی گاگا نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور سرخ رنگ کا گاؤن پہن رکھا تھا جب کہ ان کی ٹی شرٹ پر سنہری رنگ کے امن کے پرندے کا نشان بھی آویزاں تھا۔
حلف برادری کی تقریب کا آغاز لیڈی گاگا کی جانب سے امریکا کے قومی ترانے پیش کیے جانے کے بعد ہوا۔
حلف برادری تقریب میں جینیفر لوپیز اور کیٹی پیری سمیت دیگر فنکاروں نے بھی فن کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر شائقین نے تمام فنکاروں کے فن کو سراہا مگر لیڈی گاگا نے میلہ لوٹ لیا۔