• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

شہزادہ ہیری نے برطانوی اخبار کی معذرت قبول کرلی

شائع February 2, 2021
شہزادہ ہیری کی جانب سے معافی قبول کیے جانے پر مقدمہ خارج کردیا گیا—فائل فوٹو: اے پی
شہزادہ ہیری کی جانب سے معافی قبول کیے جانے پر مقدمہ خارج کردیا گیا—فائل فوٹو: اے پی

گزشتہ برس مارچ میں برطانیہ کی شاہی حیثیت چھوڑنے والے شہزادہ ہیری نے خود سے متعلق ایک مضمون میں غلط دعوے کرنے پر برطانوی اخبار کی معافی قبول کرلی۔

برطانوی اخبار ’دی میل آن سنڈے‘ اور اس کے آن لائن ورژن ’میل آن لائن‘ نے اکتوبر 2020 میں شہزادہ ہیری سے متعلق دو مضامین شائع کیے تھے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے اور شاہی فوج کے درمیان معاملات پہلے جیسے مضبوط نہیں رہے۔

مضامین میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہزادہ ہیری کی جانب سے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے بعد ان کے شاہی فوج سے تعلقات بھی پہلے جیسے نہیں رہے اور وہ شاہی فوج سے تعلقات بحال نہیں کر پا رہے۔

اخبار کے دونوں مضامین میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی تھی کہ اب شہزادہ ہیری اور شاہی فوج کے درمیان پہلے جیسے تعلقات نہیں رہے، جس کی وجہ سے شہزادہ ہیری کچھ پریشان بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری کا برطانوی اخبار پر مقدمہ

مذکورہ دونوں مضامین شائع کیے جانے کے بعد شہزادہ ہیری نے اخبار پر گزشتہ برس دسمبر میں ہی مقدمہ دائر کردیا تھا۔

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے دیگر برطانوی اخباروں پر بھی مقدمے کر رکھے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے دیگر برطانوی اخباروں پر بھی مقدمے کر رکھے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

شہزادہ ہیری کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں اخبار کے مضامین میں کیے گئے دعووں کو غلط قرار دیتےہوئے اخبار پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔

شہزادہ ہیری کی جانب سے مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد ’دی میل آن سنڈے‘ اور ’میل آن لائن‘ نے دسمبر 2020 میں ہی معافی نامہ شائع کیا تھا۔

تاہم اس کے باوجود شہزادہ ہیری نے کیس کو واپس نہیں لیا تھا اور اب شہزادہ ہیری نے برطانوی اخبار کا معافی نامہ قبول کرلیا، جس کے بعد ان کے کیس کو عدالت سے خارج کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اےپی) کے مطابق شہزادہ ہیری نے برطانوی اخبار کی معافی کو قبول کرلیا اور انہوں نے کیس کی مد میں ملنے والی رقم ایک فلاحٰ تنظیم کو عطیہ کردی۔

رپورٹ کے مطابق معافی کے تحت شہزادہ ہیری کو ملنے والی رقم کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں تاہم اخبار کی جانب سے ملنے والی رقم کو شہزادہ ہیری نے زخمی اور ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم کو عطیہ کردیا۔

شہزادہ ہیری کی جانب سے معافی قبول کیے جانے کے بعد مذکورہ سول مقدمے کو خارج کردیا گیا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے مارچ 2020 میں شاہی حیثیت سے دستبرداری کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے مارچ 2020 میں شاہی حیثیت سے دستبرداری کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024