• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

سندھ حکومت نے چین سے کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا

شائع February 9, 2021
یہ ضروری ہے کہ صوبے کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لیے ویکسینیشن کا عمل بغیر کسی مداخلت کے جاری رکھا جائے، صوبائی وزیر صحت - رائٹرز:فائل فوٹو
یہ ضروری ہے کہ صوبے کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لیے ویکسینیشن کا عمل بغیر کسی مداخلت کے جاری رکھا جائے، صوبائی وزیر صحت - رائٹرز:فائل فوٹو

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت، چین سے کووڈ 19 ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں خریدے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے چینی قونصل جنرل لی بیجیان سے ملاقات کی اور کووڈ 19 ویکسین کی خریداری، صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کی تربیت اور صحت کی ٹیکنالوجی کی منتقلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔

مزید پڑھیں: ماضی میں کووڈ سے متاثر افراد کیلئے ویکسین کی ایک خوراک کافی ہوسکتی ہے، تحقیق

محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ 'اجلاس میں اتفاق رائے ہوا کہ سندھ حکومت چین سے کووڈ 19 ویکسین کی 2 کروڑ خوراک خریدے گی اور روایتی چینی طب کی تربیت کے لیے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کو وہاں بھیجا جائے گا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی قونصل جنرل نے وزیر صحت کو صحت کی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لیے مدد کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر صحت نے چینی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کو سراہا اور اسے سندھ میں ہسپتالوں اور متعلقہ سہولیات کے قیام میں مدد کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: کوویکس ویکسین فہرست، پاکستان کو ایک کروڑ 72 لاکھ خوراکیں ملیں گی

انہوں نے کہا کہ وزیر صحت کووڈ 19 ویکسین کی براہ راست خریداری کے لیے اجازت کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مشغول ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 'صوبے کی مجموعی ضرورت اس ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں ہیں، یہ ضروری ہے کہ صوبے کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لیے ویکسینیشن کا عمل بغیر کسی مداخلت کے جاری رکھا جائے'۔

دریں اثنا صوبے میں قائم کی جانے والی صحت کی 12 سہولیات میں 5 روز کے دوران مجموعی طور پر 16 ہزار 948 فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو کووڈ 19 ویکسین کی خوراک دی گئیں۔

ویکسینیشن سینٹرز کی 12 میں سے 10 سہولیات کراچی میں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024