• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

10 سال سے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے پر راحت فتح علی کی اہلیہ کی گاڑی کی دستاویزات ضبط

شائع February 12, 2021
راحت فتح علی خان کی اہلیہ کی گاڑی کو ڈی ایچ اے میں وطین چوک پر ایکسائز ناکے کے دوران روکا گیا— فائل فوٹو: فیس بک
راحت فتح علی خان کی اہلیہ کی گاڑی کو ڈی ایچ اے میں وطین چوک پر ایکسائز ناکے کے دوران روکا گیا— فائل فوٹو: فیس بک

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 10 سال تک ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی اہلیہ کی گاڑی کے کاغذات ضبط کرلیے۔

راحت فتح علی خان کی اہلیہ کی گاڑی 10 سال سے استعمال کرنے کے باوجود ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ناہندہ نکلیں۔

گلوکار راحت فتح علی خان کی اہلیہ کی گاڑی کو ڈی ایچ اے میں وطین چوک پر ایکسائز ناکے کے دوران روکا گیا۔

مزید پڑھیں: راحت فتح علی خان کا ’نشہ‘ لوگوں کو مدہوش کرگیا

جس کے بعد محکمہ ایکسائز نے چالان کرکے گاڑی کی دستاویزات قبضے میں لے لیے۔

اس حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈائریکٹر موٹر رجسٹریشن اتھارٹی رانا قمر الحسن سجاد کے مطابق معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی اہلیہ نے گزشتہ 10 برس سے گاڑی کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اکتوبر 2020 میں ایف بی آر نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کے لیے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان کے 'ضروری تھا' کا نیا ریکارڈ

بعدازاں رواں برس جنوری میںفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے راحت فتح علی خان کو دوبارہ نوٹس ارسال کیا تھا۔

راحت فتح علی خان کو 15جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی، ابتدائی نوٹس کے بعد راحت فتح علی خان ایف بی آر کو مطمئن نہیں کرسکے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024