• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ماہرہ خان ’پی ایس ایل 6‘ کے لیے بھی پشاور زلمی کی سفیر مقرر

شائع February 16, 2021
ماہرہ خان پہلے بھی پشاور زلمی کی سفیر رہی ہیں—فوٹو: ٹوئٹر
ماہرہ خان پہلے بھی پشاور زلمی کی سفیر رہی ہیں—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ ’پی ایس ایل‘ کے چھٹے سیزن شروع ہونے میں چند دن باقی رہ گئے اور ابھی سے ہی ملک بھر میں کرکٹ شائقین پی ایس ایل فیور میں مبتلا ہوگئے۔

شائقین کے جوش و خروش کو مزید بڑھانے کے لیے پی ایس ایل کی اہم ترین ٹیم پشاور زلمی نے اپنے برانڈ ایمبیسیڈر کا بھی اعلان کردیا۔

پشاور زلمی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کو اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔

پشاور زلمی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے 16 فروری کی صبح کو ماہرہ خان کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ماہرہ خان کے برانڈ ایمبیسڈر کی تعینانی کا اعلان پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی اپنی ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔

پشاور زلمی نے ماہرہ خان کو سفیر تعینات کرنے کی ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں پشاور زلمی کا سچا مداح قرار دیا اور لکھا کہ اداکارہ شروع سے ہی ان کے شائقین اور کھلاڑیوں کا جوش بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ اس سال بھی پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

ماہرہ خان پی ایس ایل فور میں بھی پشاور زلمی کی آفیشل برانڈ ایمبیسیڈر تھیں جب کہ وہ ماضی میں 2 بار پی ایس ایلز میں پشاور زلمی کی سفیر رہی ہیں۔

ماہرہ خان پی ایس ایل تھری اور فور کے بعد اب پی ایس ایل سکس میں بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بنی ہیں۔

شائقین کا جوش بڑھانے کے لیے اداکارہ میچز کے دوران اسٹیڈیم میں بھی موجود رہتی ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر
شائقین کا جوش بڑھانے کے لیے اداکارہ میچز کے دوران اسٹیڈیم میں بھی موجود رہتی ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر

پی ایل ایل کی تمام ٹیمیں شائقین کا جوش بڑھانے کے لیے نامور اداکاروں و گلوکاروں کو اپنا برانڈ سفیر مقرر کرتے ہیں اور گزشتہ چند سیزنز سے ہر ٹیم ایک سے زائد سفیر مقرر کرتی آ رہی ہے۔

پشاور زلمی ماضی میں ایک ساتھ ماہرہ خان اور گل پانڑہ سمیت دیگر شوبز و میوزک شخصیات کو اپنا برانڈ سفیر مقرر کرتی آئی ہے۔

اداکارہ پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ بھی موجود دکھائی دیتی ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر
اداکارہ پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ بھی موجود دکھائی دیتی ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا آغاز رواں ماہ 20 کو ہوگا اور سیزن کا پہلا میچ 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

30 روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا اور 2017 کے بعد پہلی مرتبہ ہوگا کہ ایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ صرف دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

کورونا کے پیش نظر اس بار اسٹیڈیم پر صرف 40 فیصد شائقین کو کرکٹ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

اداکارہ کو سفیر مقرر کیے جانے پر اداکارہ کے مداح خوش دکھائی دیے—فوٹو: ٹوئٹر
اداکارہ کو سفیر مقرر کیے جانے پر اداکارہ کے مداح خوش دکھائی دیے—فوٹو: ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024