• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم’ علی ظفر کا علی سدپارہ کو خراج تحسین

شائع February 18, 2021
علی ظفر کا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا — فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
علی ظفر کا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا — فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران رواں ماہ 5 فروری کو لاپتا پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے نے دو ہفتوں بعد 18 فروری کو ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔

محمد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق سے ایک دن قبل ہی 17 فروری کو گلوکار علی ظفر نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گانا جاری کیا تھا۔

محمد علی سدپارہ چلی کے جان پابلو موہر اور آئس لینڈ کے جان اسنوری سمیت دیگر کوہ پیماؤں کے ہمراہ کے ٹو سر کرنے کی مہم پر چلے گئے تھے مگر 5 فروری کو وہ خراب موسم کے باعث لاپتا ہوگئے تھے۔

ان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی اس مہم میں شامل تھا مگر وہ واپس آگیا تھا اور گزشتہ دو ہفتوں سے پاک فوج سمیت دیگر ٹیمیں محمد علی سدپارہ اور دیگر کوہ پیماؤں کی تلاش جاری رکھے ہوئے تھے مگر 18 فروری کو محمد علی سدپارہ کے بیٹے نے والد کی موت کی تصدیق کی تھی۔

محمد علی سدپارہ کے پہاڑوں میں لاپتا ہونے پر معروف گلوکار علی ظفر نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ کو 17 فروری کو ریلیز کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

علی ظفر کی جانب سے محمد علی سدپارہ کو گانے کے ذریعے خراج تحسین پیش کیے جانے پر کئی لوگوں نے گلوکار کی تعریفیں کیں اور گانا دیکھنے کے بعد کہا کہ ان کے آنسوں نہیں رک رہے۔

علی ظفر کی جانب سے ریلیز کیے گئے گانے میں محمد علی سدپارہ کی پہاڑوں کو سر کرنے کی مہمات کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں۔

علی ظفر نے جس گانے ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ کو محمد علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیز کیا، اسے سب سے پہلے لوک فنکار کمال مسعود نے 2015 میں گایا تھا۔

اگرچہ ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ گانا رومانوی ہے تاہم یہ محمد علی سدپارہ کی زندگی اور مہمات پر بلکل پورا اترتا ہے اور اسی وجہ سے ہی لوگ علی ظفر کا گانا دیکھنے کے بعد اپنے آنسوں روک نہیں پائے۔

’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ کو کمال مسعود اور علی ظفر کے علاوہ دیگر گلوکاروں نے بھی گایا ہے تاہم اس گانے کو سب سے زیادہ شہرت علی ظفر کی جانب سے محمد علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کیے جانے کی وجہ سے مل رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024