• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

گھر والوں نے حدود متعین کر رکھی ہیں، اداکاری کی اجازت میں مشکل ہوگی، دنانیر

شائع February 18, 2021
دنانیر مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مشہور ہوئی تھیں—فوٹو: گڈ مارننگ پاکستان فیس بک
دنانیر مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مشہور ہوئی تھیں—فوٹو: گڈ مارننگ پاکستان فیس بک

محض 5 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو سے مشہور ہونے والی ’پاوری گرل‘ دنانیر مبین نے کہا ہے کہ ان کے اہل خانہ نے ان کے لیے پہلے سے ہی حدود کا تعین کر رکھا ہے۔

دنانیر نے 6 فروری کو اپنی بہن اور سہیلیوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات گھومنے کے دوران محض 5 سیکنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو کافی وائرل ہوئی تھی۔

مختصر ویڈیو میں دنانیر انگریزی انداز میں اردو بولتے ہوئی دکھائی دی تھیں۔

مذکورہ ویڈیو میں دنانیر کو ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں ہماری ’پاوری‘ ہو رہی ہے‘ کہتے ہوئے سنا جا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وائرل ویڈیو ’ہماری پاوری ہو رہی‘ کے دیس پردیس میں چرچے

ان کی مذکورہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی ان کی ویڈیو کی پیروڈی ویڈیوز بنائی گئیں اور ان کے سوشل میڈیا پر فالوورز بھی بڑھ گئے جب کہ انہوں نے شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی شرٹس کی فروخت کا کاروبار بھی شروع کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مختصر ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے کے بعد دنانیر اپنی بڑی بہن نفایل کے ہمراہ ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے نہ صرف ’پاوری‘ ویڈیو سے متعلق کھل کر بات کی بلکہ انہوں نے اپنی زندگی اور اہل خانہ سے متعلق بھی بتایا۔

دنانیر نے مارننگ شو میں بتایا کہ انہوں نے ’پاوری‘ ہو رہی ہے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے کئی دن قبل بنائی تھی۔

انہوں نےبتایا کہ جب وہ ایبٹ آباد سے سیاحت کے بعد واپس اسلام آباد آ رہے تھے تو درمیان میں کہیں کھانے کے لیے رکنے کے وقت انہوں نے مذکورہ ویڈیو بنائی مگر اسے سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: پانچ سیکنڈ کی ویڈیو سے مشہور ہونے والی ’پاوری‘ گرل کون ہیں؟

دنانیر کے مطابق کئی دن بعد جب انہوں نے مذکورہ ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کی تو انہوں نے انہیں ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا کہا اور پھر کسی شخص نے ان کی ویڈیو کو فیس بک پر شیئر کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دنانیر نے بتایا کہ انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

گھر سے اداکاری کی اجازت ملنے میں مشکل ہوگی—دنانیر—فوٹو: انسٹاگرام
گھر سے اداکاری کی اجازت ملنے میں مشکل ہوگی—دنانیر—فوٹو: انسٹاگرام

ایک سوال کے جواب میں دنانیر نے بتایا کہ انہیں اداکاری کا شوق نہیں ہے، تاہم وہ اپنی ذات تک محدود رہنے تک اداکاری کرتی ہیں۔

دنانیر کے مطابق اگر انہیں اداکاری کی پیش کش ہوئی تو گھر سے اجازت لینے میں مشکل پیش آئے گی۔

دنانیر نے بتایا کہ گھر والوں نے پہلے سے ہی ان کی حدود کا تعین کر رکھا ہے اور نہیں پہلے ہی بتایا جا چکا ہے کہ وہ کیا کر سکتی ہیں اور کیا نہیں کر سکتیں؟

مزید پڑھیں: 'ہماری پاوری ہورہی': مجھے معلوم ہے 'پاوری' نہیں پارٹی ہوتا ہے، دنانیر

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اے لیول کا امتحان پاس کر رکھا ہے اور اب وہ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے جائیں گی اور اپنے والدین کی مرضی سے ہی شادی کریں گی۔

مارننگ شو میں دنانیر کی بڑی بہن نفایل بھی شریک ہوئیں—فوٹو: گڈ مارننگ پاکستان فیس بک
مارننگ شو میں دنانیر کی بڑی بہن نفایل بھی شریک ہوئیں—فوٹو: گڈ مارننگ پاکستان فیس بک

دنانیر نے بتایا کہ ان کے خاندان کا تعلق فوج سے ہے، وہ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ ان کی بڑی بہن نفایل اسکالرشپ پر امریکا میں پڑھتی ہیں۔

نفایل نے بھی پروگرام میں بتایا کہ ان کی شادی کا فیصلہ ان کے والدین کریں گے کیوں کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی زندگی کا سب سے درست فیصلہ ان کے والدین ہی کریں گے۔

نفایل نے چھوٹی بہن دنانیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت ذہین ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں دنانیر نے بتایا کہ وہ مستقبل میں سی ایس ایس امتحان پاس کرکے بیوروکریٹ بننا چاہتی ہیں۔

ندا یاسر کے اسی شو میں ’ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس‘ ( اے سی سی اے) کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی لڑکی زارا نعیم بھی شامل ہوئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024