• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کم کارڈیشین نے کانیے سے طلاق کیلئے درخواست دائر کردی

شائع February 20, 2021
کم کارڈیشین نے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کم کارڈیشین نے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

دنیا کی مقبول ترین ریئلٹی ٹی وی اسٹار 40 سالہ کم کارڈیشین نے اپنے تیسرے شوہر 43 سالہ کانیے ویسٹ سے بھی طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ نے 24 مئی 2014 کو اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد شادی کی تھی۔

گزشتہ ساڑھے 6 سال کے دوران دونوں کے ہاں چار بچے ہوئے اور دونوں نے رومانوی جوڑی ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت بھی بٹوری اور دونوں کی کمائی میں بھی خوب اضافہ ہوا۔

دونوں کے رومانس، اختلافات اور انتہائی رازدارانہ اور ذاتی مسائل کی خبریں بھی عالمی میڈیا کی زینت بنتی رہیں، تاہم گزشتہ برس جولائی میں ان دونوں کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

ان دونوں کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے جولائی 2020 میں اس وقت نئی بحث چھڑی جب کانیے ویسٹ نے امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جانے کے بعد اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ انہوں نے ماضی میں کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا، کانیے ویسٹ

کانیے ویسٹ نے جولائی 2020 میں ٹوئٹ میں لکھا کہ ماضی میں جب ان کی اہلیہ ان کے ساتھی ریپر و گلوکار میک مل سے ملی تھیں تب انہوں نے اہلیہ کو طلاق دینے کا سوچا تھا، تاہم بعد ازان انہوں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

دونوں کا شمار دنیا کے امیر ترین اداکاروں و گلوکاروں میں ہوتا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
دونوں کا شمار دنیا کے امیر ترین اداکاروں و گلوکاروں میں ہوتا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

شوہر کی جانب سے مذکورہ ٹوئٹ کیے جانے کے بعد کم کارڈیشین نے بتایا تھا کہ داصل ان کے شوہر ذہنی مسائل کا شکار رہے ہیں اور اب بھی وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

تاہم بعد ازاں ان کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے اور خبریں تھیں کہ دونوں اگست 2020 سے ہی الگ ہوگئے تھے، جس کے بعد خبریں آئیں کہ دونوں کے درمیان جلد طلاق ہوگی۔

مزید پڑھیں: کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ کے طلاق کے بیان پر خاموشی توڑ دی

تاہم گزشتہ ماہ جولائی میں خبر سامنے آئی کہ اگرچہ دونوں الگ ہوچکے ہیں، تاہم دونوں طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرنے سے قبل اپنی دولت کی منصفانہ تقسیم کے معاملات حل کر رہے ہیں۔

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ سے بھی طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

دونوں کا شمار دنیا کی رومانوی جوڑیوں میں بھی کیا جاتا رہا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
دونوں کا شمار دنیا کی رومانوی جوڑیوں میں بھی کیا جاتا رہا ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹ پریس (اے پی) کے مطابق کم کارڈیشین کی وکیل لارا ویسر نے لاس اینجلس کی کورٹ میں 19 فروری کو طلاق کی درخواست دائر کی۔

اداکارہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں صرف عدالت سے طلاق کا فیصلہ جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔

درخواست میں کم کارڈیشین نے بچوں کی تحویل سے متعلق عدالت کو مشترکہ طور پر حوالگی سپرد کرنے کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرنے سے قبل ہی اپنی دولت کی منصفانہ تقسیم کا ایک معاہدہ کرلیا ہے۔

دونوں کو چار بچے بھی ہیں—فوٹو: کم کارڈیشین انسٹاگرام
دونوں کو چار بچے بھی ہیں—فوٹو: کم کارڈیشین انسٹاگرام

درخواست میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دونوں کب سے الگ زندگی گزار رہے ہیں اور فوری طور پر یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ کم کارڈیشین نے درخوست میں طلاق کا سبب کیا بتایا ہے؟

خیال کیا جا رہا ہے کہ عدالت دونوں کی طلاق کے حوالے سے جلد فیصلہ سنائے گی، کیوں کہ ان دونوں نے بچوں کی حوالگی اور اثاثوں کی تقسیم کے حوالے سے پہلے ہی معاہدہ کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کم کارڈیشین و کانیے ویسٹ الگ ہوگئے، 'جلد طلاق ہوسکتی ہے، رپورٹ

عام طور پر امریکا اور برطانیہ میں عدالتیں طلاق کے معاملات میں بچوں کی حوالگی اور ملکیت کی تقسیم کی وجہ سے کافی عرصے بعد طلاق کے فیصلے سناتی ہیں، تاہم کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ نے دونوں معاملات پہلے ہی حل کرلیے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ سے قبل بھی پہلے دو شادیاں کی تھیں اور ان کی پہلی دو شادیاں بھی طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

کم کارڈیشین نے پہلی شادی خود سے 15 سال بڑی عمر کے شخص میوزک پروڈیوسر ڈیمن تھومس سے محض 19 برس کی عمر 2000 میں کی تھی مگر انہوں نے پہلے شوہر سے 4 سال بعد طلاق لے لی تھی۔

مزید پڑھیں: کم کارڈیشین و کانیے ویسٹ طلاق سے قبل دولت کی تقسیم میں مصروف

کم کارڈیشین نے دوسری شادی باسکٹ بال کھلاڑی ہمفریس سے 2011 میں کی تھی، تاہم ان سے انہوں نے محض 4 ماہ بعد ہی طلاق لے لی تھی۔

دوسری طلاق کے بعد کم کارڈیشین کے تعلقات کانیے ویسٹ سے استوار ہوئے تھے اور دونوں کے ہاں شادی سے قبل ہی 2013 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی اور بعد ازاں دونوں نے 2014 میں شادی کی۔

کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کو چار بچے ہیں، جن میں 7 سالہ بیٹی نارتھ، 5 سالہ سینٹ، تین سالہ شکاگو اور دو سالہ پام شامل ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024