• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کامیاب سرجری کے بعد امیتابھ بچن دوبارہ کام پر جانے کیلئے تیار

شائع March 2, 2021
طویل العمری کے باعث اداکار متعدد بار ہسپتال میں داخل ہوچکے ہیں — فائل فوٹو: فیس بک
طویل العمری کے باعث اداکار متعدد بار ہسپتال میں داخل ہوچکے ہیں — فائل فوٹو: فیس بک

بولی وڈ میگا اسٹار 78 امیتابھ بچن آنکھوں کی کامیاب سرجری کے بعد دوبارہ فلمی کام پر جانے کے لیے پرعزم ہیں اور انہیں ہسپتال سے بھی ڈسچارج کردیا گیا۔

امیتابھ بچن نے 28 فروری کو اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کی طبیعت خراب ہے اور انہیں ایمرجنسی میں سرجری کروانی پڑ رہی ہے، اداکار کی ایسی پوسٹ پر ان کے مداح پریشان ہوگئے تھے۔

تاہم بعد ازاں یکم مارچ کو امیتابھ بچن نے اپنی بلاگ پوسٹ اور ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کی آنکھوں کی سرجری ہوئی ہے اور اب وہ بہتر ہو رہے ہیں۔

تاہم اب اداکار نے بتایا ہے کہ انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور وہ دوبارہ فلمی شوٹنگ پر جانے کے لیے پر عزم ہیں۔

اس حوالے سے بولی وڈ ہنگامہ نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امیتابھ بچن سرجری کے بعد گھر منتقل ہوگئے ہیں اور وہ جلد فلموں کی شوٹنگ کا آغاز بھی کریں گے۔

یکم مارچ کو اداکار نے بتایا تھاکہ ان کے موتیا بند کا آپریشن کیا گیا ہے—فوٹو: بلاگ پوسٹ
یکم مارچ کو اداکار نے بتایا تھاکہ ان کے موتیا بند کا آپریشن کیا گیا ہے—فوٹو: بلاگ پوسٹ

امیتابھ بچن نے بھی اپنی بلاگ پوسٹ میں طویل العمری میں آنکھوں کے آپریشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ضعیف العمری میں ایسے مراحل نازک بن جاتے ہیں۔

امیتابھ بچن نے اپنی طویل پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح انہیں ایک ہی چیز کے تین روپ میں دکھائی دینے لگی تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے آنکھوں کی سرجری کرائی۔

میگا اسٹار نے بتایا کہ طویل العمری کے باعث اگرچہ آنکھوں کی سرجری کروانا نازک معاملہ تھا مگر ڈاکٹرز اور مداحوں کی سپورٹ کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ بھی کیا اور اب وہ مسلسل بہتر ہو رہے ہیں۔

اداکار دو مارچ کو گھر پہنچے اور جلد ہی فلموں کی شوٹنگ شروع کردیں گے — فائل فوٹو: فیس بک
اداکار دو مارچ کو گھر پہنچے اور جلد ہی فلموں کی شوٹنگ شروع کردیں گے — فائل فوٹو: فیس بک

امیتابھ بچن کے مطابق زائد العمری کی وجہ سے ان کی بہتر ہونے کی رفتار سست ہے مگر پھر بھی ان کی طبیعت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔

میگا اسٹار نے بتایا کہ صحت مند ہونے کے بعد جلد ہی وہ دوبارہ فلموں کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے اور ان کی اگلی شوٹنگ گڈ بائے نامی فلم کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، سرجری کیلئے ہسپتال منتقل

خیال رہے کہ طویل العمری کی وجہ سے گزشتہ چند سال سے امیتابھ بچن مختلف طبی مسائل کی وجہ سے متعدد بار ہسپتال داخل ہو چکے ہیں۔

جولائی 2020 میں امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشک بچن کورونا کا شکار بھی ہوگئے تھے—فائل فوٹو: رائٹرز
جولائی 2020 میں امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشک بچن کورونا کا شکار بھی ہوگئے تھے—فائل فوٹو: رائٹرز

گزشتہ برس جولائی میں انہیں کورونا بھی ہوا تھا اور وہ تقریبا 6 ہفتوں تک ہسپتال میں رہے تھے تاہم بعد ازاں وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 2019 میں بھی وہ کچھ طبی مسائل کی وجہ سے کم از کم 4 دن تک ہسپتال میں رہے تھے۔

مزید پڑھیں: سرجری کے بعد امیتابھ بچن کی طبیعت میں بہتری

امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کی وجہ سے مداحوں کو اپنی طبیعت میں خرابی اور صحت سے متعلق خود ہی آگاہ کرتے رہتے ہیں اور عام طور پر ہسپتال داخل ہونے پر وہ بتاتے رہتے ہیں کہ وہ طویل العمری کی وجہ سے چیک اپ کراتے رہتے ہیں۔

ضعیف العمری کے باعث بعض اوقات امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران بھی سخت موسم اور مشکل اسٹنٹس کی وجہ سے بیمار پڑ جاتے ہیں تاہم اس کے باوجود وہ کچھ دن آرام کے بعد دوبارہ شوٹنگ پر واپس آجاتے ہیں۔

میگا اسٹار نے جلد ہی شوٹنگ پر جانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا—فائل فوٹو: فیس بک
میگا اسٹار نے جلد ہی شوٹنگ پر جانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024