• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نیٹ فلیکس کا رواں برس بھارت میں 41 شوز اور فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان

شائع March 4, 2021
فلموں میں بولی وڈ کے بڑے اداکاروں کی  فلمیں، اسٹینڈ اپ کامیڈی شوز اور اوریجنل سیریز شامل ہیں— فائل فوٹو:رائٹرز
فلموں میں بولی وڈ کے بڑے اداکاروں کی فلمیں، اسٹینڈ اپ کامیڈی شوز اور اوریجنل سیریز شامل ہیں— فائل فوٹو:رائٹرز

دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس نے رواں برس بھارت میں 41 نئے شوز اور فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس نے اپنے اس اقدام کو بھارت میں اگلی بڑی پیشرفت قرار دیا ہے جہاں ویڈیو اسٹریمنگ سروسز بہت زیادہ مقبول ہیں۔

بھارت جہاں کی آبادی ایک ارب 30 کروڑ ہے وہ امریکی اسٹریمنگ سروس اور اس کے حریف ایمیزون پرائم ویڈیو اور والٹ ڈزنی کارپوریشن کی ڈزنی ہاٹ اسٹار کے لیے ایک وسیع مارکیٹ ہے۔

مزید پڑھیں: نیٹ فلیکس کا کورین فلموں میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

یہ پلیٹ فارمز، جو مقامی زبان کے مواد کو ایک وسیع پیمانے پر پیش کررہے ہیں، صارفین کو بلنگ کے سستے منصوبوں اور پیش کشوں سے اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ نیٹ فلیکس کے 41 نئے شوز اور فلموں میں بولی وڈ کے بڑے اداکاروں کی فلمیں، اسٹینڈ اپ کامیڈی شوز اور اوریجنل سیریز شامل ہیں۔

نیٹ فلیکس کا کہنا تھا کہ اس سال ریلیز ہونے والے 41 شوز اور فلموں میں سے کچھ بھارت کے ریلائنس انٹرٹینمنٹ، ویاکوم 18 اور بولی وڈ کے ہدایت کار کرن جوہر کے دھرماٹک انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کریں گے۔

بھارت، جس کی بولی وڈ فلم انڈسٹری ہر سال ہولی وڈ سے زیادہ پروڈکشنز بناتی ہے اسٹریمنگ سروسز کے لیے بھی ایک بہت بڑی چیلنجنگ مارکیٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلیکس کا رواں برس ریکارڈ 70 ہولی وڈ فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان

حال ہی میں ایمیزوں پرائم کو ویب سیریز 'تانڈو' پر ہندو مذہب سے وابستہ افراد کے جذبات مجروح کرنے پر پولیس میں شکایات اور مقدمات کا سامنا ہے جبکہ امریکی سروس نے کچھ سینز پر ناظرین سے معذرت بھی کی ہے۔

علاوہ ازیں نیٹ فلیکس کو بھی اپنے کچھ مواد پر عدالتی مقدمات اور شکایات کا سامنا رہا ہے کہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ان کے مواد نے مذہبی جذبات مجروح کیے یا فحاشی کو فروغ دیا۔

جنوری میں نیٹ فلیکس نے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں سال ریکارڈ 70 ہولی وڈ فلمیں ریلیز کرے گی۔

مزید پڑھیں: نیٹ فلیکس کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف

انتظامیہ نے کہا تھا کہ ریلیز کی جانے والی 70 فلموں کو امریکا میں ریلیز کرنے سمیت عالمی سطح پر انگریزی کے علاوہ دیگر 10 زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جانے والی فلموں کو 2021 میں 190 ممالک میں ریلیز کرنے کے علاوہ انہیں نیٹ فلیکس کے تعاون سے بعض ممالک کے سینما تھیٹرز میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

چند روز قبل نیٹ فلیکس نے کہا تھا کہ کمپنی رواں برس جنوبی کوریا میں اوریجنل فلموں اور ٹی وی شوز میں 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024