• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

تمام بڑے گریمی ایوارڈز خواتین گلوکاروں کے نام

شائع March 15, 2021
بیونسے نے 4 اور ٹیلر سوئفٹ نے ایک ایوارڈ جیتا—فائل فوٹو؛ اے پی
بیونسے نے 4 اور ٹیلر سوئفٹ نے ایک ایوارڈ جیتا—فائل فوٹو؛ اے پی

میوزک کے لیے آسکر ایوارڈز جیسی اہمیت رکھنے والے ’گریمی ایوارڈز‘ کی 63 ویں سالانہ تقریب میں تمام بڑے ایوارڈز خواتین گلوکاروں نے جیت کر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

جہاں ’گریمی ایوارڈز‘ کے بڑے ایوارڈز خواتین گلوکاروں نے اپنے نام کیے، وہیں بیک وقت سب سے زیادہ ایوارڈز بھی خاتون گلوکارہ نے جیتے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق 63 ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب کورونا کے باعث ورچوئل منعقد کی گئی اور فنکاروں نے آن لائن پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔

بیونسنے نے بیسٹ پرفارمنس کے بڑے ایوارڈ سمیت 4 ایوارڈ جیتے—فوٹو: اے پی
بیونسنے نے بیسٹ پرفارمنس کے بڑے ایوارڈ سمیت 4 ایوارڈ جیتے—فوٹو: اے پی

’گریمی ایوارڈز‘ کی تقریب میں مجموعی طور پر 83 کیٹیگریز میں ایورڈز دیے گئے اور سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے کا اعزاز گلوکارہ بیونسے نے اپنے نام کرکے نیا ریکارڈ بنا لیا۔

جہاں بیونسے نے سب سے زیادہ یعنی 4 ایوارڈز جیت کر نئی تاریخ رقم کی، وہیں اس بار گریمی کے چاروں بڑے ایواڈز یعنی ’ریکارڈ آف دی ایئر، سانگ آف دی ایئر، ایلبم آف دی ایئر اور آر اینڈ بی پرفارمنس‘ کے ایوارڈز خواتین گلوکاروں نے جیتے۔

بیونسے نے ’آر اینڈ بی پرفارمنس‘ کا بڑا ایوارڈ اپنے نام کیا، ساتھ ہی انہوں نے مجموعی طور پر 4 ایوارڈز جیتے، جس کے بعد ان کے گریمی ایوارڈز کی تعداد 28 ہوگئی اور وہ اتنے زیادہ گریمی ایوارڈز جیتنے والی پہلی گلوکارہ بن گئیں۔

ٹیلر سوئفٹ نے ایلبم آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا—فوٹو: اے پی
ٹیلر سوئفٹ نے ایلبم آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا—فوٹو: اے پی

بیونسے کو 83 کیٹیگریز میں سے 7 میں نامزد کیا گیا تھا اور انہوں نے 4 کیٹیگریز اپنی نام کیں، انہیں ایک کیٹیگری میں ساتھی گلوکارہ کے ساتھ ایوارڈ دیا گیا۔

63 ویں گریمی ایوارڈز تقریب میں ’ریکارڈ آف دی ایئر‘ کا بڑا ایوارڈ امریکی گلوکارہ بلی آئلش نے جیتا۔

یہ بھی پڑھیں: بیونسے 'گریمی ایوارڈز' میں 7 نامزدگیوں کے ساتھ سر فہرست

اسی طرح ’سانگ آف دی ایئر‘ کا دوسرا بڑا ایوارڈ ’ہر‘ (H.E.R) کودیگر گلوکاراؤں کے ساتھ دیا گیا۔

مرنڈا لمبرٹ کو کنٹری آف ایلبم کا ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: اے پی
مرنڈا لمبرٹ کو کنٹری آف ایلبم کا ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: اے پی

’ایلبم آف دی ایئر‘ کا بڑا ایوارڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو دیا گیا اور وہ مذکورہ ایواڈ تین بار جیتنے والی پہلی گلوکارہ بھی بنیں۔

ایوارڈز تقریب میں گلوکارہ دعا لیپا، کارڈی بی اور دیگر گلوکاروں نے بھی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

’گریمی ایوارڈز‘ کی تقریب کو کورونا کی وجہ سے آن لائن منعقد کیا گیا اور وچوئل تقریب میں بھی گلوکاراؤں نے شاندار پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیتے۔

بیونسے اور گلوکارہ میگھن اسٹالن کو ایک مشترکہ ایوارڈ بھی دیا گیا—فوٹو: اے پی
بیونسے اور گلوکارہ میگھن اسٹالن کو ایک مشترکہ ایوارڈ بھی دیا گیا—فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024