• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ارمینہ خان نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوالی

شائع March 15, 2021
اداکارہ ارمینہ خان نے کورونا ویکسین پاکستان میں نہیں بلکہ  بیرون ملک لگوائی ہے— فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ ارمینہ خان نے کورونا ویکسین پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک لگوائی ہے— فائل فوٹو: انسٹاگرام

عالمی وبا کورونا وائرس جہاں دنیا بھر کو لپیٹ میں لیے ہوئے ہے، وہیں اب مختلف ممالک میں اس کی ویکسینیشن کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ پاکستان میں بھی ویکسین لگانے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔

پاکستان بھر میں ان دنوں 60 برس سے زائد عمر کے افراد کو ویکیسن لگانے کا عمل جاری ہے اور اب اداکارہ ارمینہ خان نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوالی ہے۔

تاہم اداکارہ ارمینہ خان نے کورونا ویکسین پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک لگوائی ہے۔

مزید پڑھیں: ریما خان کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ

ارمینہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں ارمینہ خان نے لکھا کہ 'اور میں نے (ایسٹرا زینیکا) کی ویکسین لگوالی'۔

انہوں نے لکھا کہ 'میں ویکسین لگوانے کے تجربے اور اس کے عمل کے بارے میں بعد میں بات کروں گی'۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ 'ایک بات ہے جو میں آپ سب سے کہوں گی کہ جو آپ کو ویکسین کی آفر کی جائے تو آپ اسی وقت لگوالیں'۔

یہ بھی پڑھیں: ریما نے 17 دن بعد کورونا ویکسین کا دوسرا ڈوز لگوالیا

ارمینہ نے کہا کہ 'اس وقت میں بہت پُرسکون اور شکرگزار محسوس کر رہی ہوں، شکریہ نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس)'۔

خیال رہے کہ ان سے قبل جنوری میں اداکارہ ریماخان عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی تھیں۔

ریما خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کی گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور فالوورز کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024