• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پہلی مرتبہ 2 خواتین فلم ساز اور ایک پاکستانی نژاد اداکار ’آسکر‘ کے لیے نامزد

شائع March 16, 2021
کیری ملیگن کو پرامسنگ ینگ وویمن فلم میں اداکاری پر بہترین اداکارہ نامزد کیا گیا ہے—فوٹو: اے پی
کیری ملیگن کو پرامسنگ ینگ وویمن فلم میں اداکاری پر بہترین اداکارہ نامزد کیا گیا ہے—فوٹو: اے پی

فلمی دنیا کے سب سے معتبر فلمی ایوارڈ 'آسکر' دینے والے ادارے دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس نے 93 ویں ایوارڈز میلے کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

’آسکر‘ نامزدگیوں کا اعلان بولی وڈ و ہولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر گلوکار نک جونس نے براہ راست نشریات کے دوران کیا۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق 93 ویں ’آسکر‘ ایوارڈز کے لیے سب سے زیادہ 10 نامزدگیاں ہولی وڈ فلم ’منک‘ کو ملیں۔

’منک‘ کو بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار اور بہترین معاون اداکارہ کی بڑی کیٹیگریز سمیت مجموعی طور پر 10 کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا۔

اسی طرح ’ساؤنڈ آف میٹل، دی فادر، جڈاس اینڈ دی بلیک مسیحا، مناری، نومیڈ لینڈ، دی ٹرائل آف شکاگو 7 اور پرامسنگ ینگ وویمن‘ کو ترتیب 6 نامزدگیاں دی گئیں۔

’آسکر‘ ایوارڈز کی 93 سال کی تاریخ میں پہلی بار بیک وقت دو خواتین فلم سازوں کو بھی بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جب کہ پہلی بار پاکستانی نژاد اداکار کو بھی بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا۔

اس بار پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد کو ان کی فلم ’ساؤنڈ آف میٹل‘ میں شاندار اداکاری کی وجہ سے بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے جب کہ ’نومیڈ لینڈ‘ کی ہدایت کارہ چلوئے ژاؤ اور امرالڈ فینن لینڈ کو ان کی فلم ’پرامسنگ ینگ وویمن‘ کے لیے بہترین ہدایت کارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ کے لیے مجموعی طور پر 23 کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

’آسکر‘ ایوارڈز تقریب آئندہ ماہ 25 اپریل کو لاس اینجلس کے ڈولبے تھیٹرز میں ہوگی تاہم اس مرتبہ کم شائقین کو تقریب میں آنے کی اجازت ہوگی۔

’آسکر‘ ایوارڈز کی بڑی کیٹیگریز کی نامزدگیاں درج ذیل ہیں۔

بہترین فلم

چیڈوک بوسمین کو بعد از مرگ بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے—فوٹو: اے پی
چیڈوک بوسمین کو بعد از مرگ بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے—فوٹو: اے پی

دی فادر

جڈاس اینڈ دی بلیک مسیحا

منک، مناری

نومیڈ لینڈ

پرامسنگ ینگ وویمن

ساؤنڈ آف میٹل

دی ٹرائل آف شکاگو

بہترین ہدایات کار

چلوئے ژاؤ نامزد ہونے والی پہلی ایشیائی ہدایت کارہ ہیں—فوٹو: اے پی
چلوئے ژاؤ نامزد ہونے والی پہلی ایشیائی ہدایت کارہ ہیں—فوٹو: اے پی

تھومس ونٹر برگ (این ادر راؤنڈ)

ڈیوڈ فنچر (منک)

لی ایساک چنگ (مناری)

چلوئے ژاؤ (نومیڈ لینڈ)

امرالڈ فینن لینڈ (پرامسینگ ینگ وویمن)

بہترین اداکار

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد کو بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے—فوٹو: اے پی
پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد کو بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے—فوٹو: اے پی

رز احمد (دی ساؤنڈ آف میٹل)

چیڈوک بوسمین ( مارینی، بلیک بوٹم)

اینتھونی ہاپکنس (دی فادر)

گیری اولڈ مین (منک)

اسٹیون یون (مناری)

بہترین اداکارہ

سب سے زیادہ نامزدگیاں فلم منک کو ملیں—فوٹو: اے پی
سب سے زیادہ نامزدگیاں فلم منک کو ملیں—فوٹو: اے پی

ووئلا ڈیوس (مارینی، بلیک بوٹم)

اینڈرا ڈے (دی یونائٹڈ اسٹیٹس ورسز بلی ہولیڈیز)

ونیسا کربی (پیسز آف وویمن)

فرانسز مکڈورمنڈ (نومیڈ لینڈ)

کیری ملیگن (پرامسنگ ینگ وویمن)

بہترین معاون اداکار

امرالڈ فینن لینڈ کو بھی بہترین ہدایت کارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے—فوٹو: اے پی
امرالڈ فینن لینڈ کو بھی بہترین ہدایت کارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے—فوٹو: اے پی

سچا بیرون کوہن (دی ٹرائل آف شکاگو7)

ڈینیئل کلویا (جڈاس اینڈ دی بلیک مسیحا)

لیزلی اوڈم جونیئر (ون نائٹ ان میامی)

پال ریسی (ساؤنڈ آف میٹل)

لکیتھ اسٹینفیلڈ (جڈاس اینڈ دی بلیک مسیحا)

بہترین معاون اداکارہ

ماریا بکولاوا (بورت سبسکئنٹ مووی فلم)

گلین کلوز (ہلبل الیجی)

اولیویا کولمین (دی فادر)

امننڈا سیفریڈ (منک)

یو جنگ یون (مناری)

بہترین غیر ملکی فلم

این ادر راؤنڈ (ڈنمارک)

بیٹر ڈیز (ہانگ کانگ)

کلیکٹو (رومانیا)

دی مین، ہو سولڈ ہز اسکن (تیونس)

کیو ویدس آئیڈیا (بوسنیا اینڈ ہرزوگینیا)

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024