• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

راوی ریور اربن پروجیکٹ کے چیئرمین نے ‘حکومتی رویہ سے دلبرداشتہ‘ ہو کر استعفیٰ دے دیا

شائع March 20, 2021
راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی شق 48 حکام کو بااختیار بناتی ہے—فائل فوٹو: ای پراپرٹیز ویب سائٹ
راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی شق 48 حکام کو بااختیار بناتی ہے—فائل فوٹو: ای پراپرٹیز ویب سائٹ

لاہور میں نیا شہر بنانے کا بڑا منصوبہ ’راوی ریور اربن منصوبے‘ سے متعلق راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے چیئرمین راشد عزیز نے مبینہ طور پر حکومتی رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر استعفی دے دیا۔

چیئرمین کی جانب سے پیش کیے جانے والے استعفے کے بعد منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی مبینہ طورپر تنازعات کا شکار ہوگیا ہے۔

مزیدپڑھیں: لاہور: وزیراعظم نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

چئیرمین روڈا راشد عزیز نے استعفی چیف سیکریٹری کو ارسال کردیا۔

اس حوالے سے روڈا سے وابستہ ایک عہدیدار نے بتایا کہ راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے حکومتی رویے سے دلبرداشتہ ہوکر استعفی دیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کچھ روز قبل ہی چیئرمین کے اوپرچیف ایگزیکٹو کا عہدہ تشکیل دیا تھا اور عبوری چیف ایگزیکٹو کی تقرری بھی کر دی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے چیئرمین راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی تنخواہ بھی بند کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: راوی ریور اربن پروجیکٹ کی تعمیر محکمہ تحفظ ماحول کی منظوری سے مشروط

اس ضمن میں انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے نئے عبوری چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی سے قبل چئیرمین کو اعتماد میں بھی نہیں لیا تھا۔

اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت اشتہاردیکرمستقل چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی بھی کر رہی ہے ۔

دوسری جانب راشد عزیز نے پیش کردہ استعفیٰ میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں: وزیراعظم نے راوی اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا افتتاح کردیا

انہوں نے کہا کہ بطور چیئرمین روڈا اپنے عہدے پر قواعد کے مطابق استعفی کا 3 ماہ ایڈوانس نوٹس پیریڈ دے رہا ہوں۔

راشد عزیز راوی ریور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بانی چئیرمین ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ستمبر 2020 میں لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ مذکورہ منصوبہ لاہور کی بھی ضرورت ہے کیونکہ جس طرح لاہور کی آبادی بڑھتی جاری ہے، لاہور میں 40 فیصد کچی آبادی ہے، کسی نے ان کے بارے میں نہیں سوچا۔

یہ بھی پڑھیں: راوی ریور فرنٹ منصوبے کو حاصل ’قانونی استثنیٰ‘ پر سوالات اٹھ گئے

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے مختصر خطاب میں کہا تھا کہ منصوبے کے تحت 12 زونز بنیں گے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ راوی اتھارٹی بنائی ہے جس کے اندر کسی غیر متعلقہ ادارے کو مداخلت کی اجازت نہیں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024