• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اسٹرنگز کا 33 سالہ سفر ختم ہونے پر موسیقی کے دیوانے افسردہ

شائع March 26, 2021
بینڈ کے خاتمے کا اعلان بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کیا تھا— فائل فوٹو :ٹوئٹر
بینڈ کے خاتمے کا اعلان بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کیا تھا— فائل فوٹو :ٹوئٹر

گزشتہ روز پاکستان کے معروف بینڈ 'اسٹرنگز' نے 33 سال بعد اپنی موسیقی کا سفر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بینڈ کے خاتمے کا اعلان بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا نے بینڈ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کیا تھا۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ 'گزشتہ 33 سال ہم دونوں کے لیے بہترین رہے، اس طرح کام کرنے کے مواقع بہت کم ملتے ہیں اور ہم اپنے مداحوں کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے یہ ممکن بنایا، امید ہے کہ وہ اس فیصلے کی بھی قدر کریں گے'۔

اسٹرنگز بینڈ کی اس پوسٹ نے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے اور مذکورہ اعلان کے بعد سے موسیقی کے دیوانوں کی جانب سے 33 سال بعد اس میوزک بینڈ کا سفر ختم ہونے پر دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ثروت گیلانی، عاصم اظہر، زارا نور عباس، ایمان علی سمیت معروف شخصیات نے اسٹرنگز کے اس اعلان پر دکھ اور حیرت کا اظہار کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

منعم نامی صارف نے بلال مقصود کے گانے کی ویڈیو شیئر کی۔

احمد ٹوئٹس نامی ہینڈل نے لکھا کہ اسٹرنگز سے متعلق سن کر میرے دماغ میں یہ تصویر آئی، یہ اشتراک بہت زبردست تھا۔

اووا نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ اپنے پسندیدہ گانے کے ساتھ اسٹرنگز کو الوداع کہتی ہوں، ایک عہد اختتام کو پہنچا۔

شازیہ محمود نامی صارف نے لکھا کہ 'نہیں اسٹرنگز نہیں، آپ ایسا کیسے کرسکتے ہیں، 33 سال بعد انہوں نے راہیں جدا کرلیں'۔

حیدر نامی صارف نے لکھا کہ اسٹرنگز سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں، آج اداس دن ہے۔

فاطمہ نامی صارف نے لکھا کہ عظیم موسیقی کا ایک عہد اختتام کو پہنچا۔

عمر نامی صارف نے لکھا کہ 'ہم آپ کو یاد کریں گے'۔

فیداتو نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ اچھی چیزیں ختم ہوجاتی ہیں۔

این ایم اے نامی ٹوئٹر ہینڈل نے صرف ایک پوسٹ کے ذریعے اسٹرنگز کو ختم کرنے کے اعلان پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے کنسرٹ چاہیے، ایک آخری دفعہ میرا بچھڑا یار سننا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024