• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
Live Covid 2019

کورونا کے خلاف مؤثر حکمت عملی ماسک کا استعمال ہے، وزیراعظم

شائع March 31, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے حوالے سے کہا ہے کہ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے سب سے مؤثر حکمت عملی وبا کو تیزی سے پھیلانے والے محرکات پر قابو پانا اور ماسک کا استعمال ہے۔

کووڈ سے متعلق رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے بھرپور آگاہی مہم شروع کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے تجربے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کورونا وبا کی روک تھام کے حوالے سے ماسک کا استعمال سب سے مؤثر رہا ہے۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025