• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

این اے -249 میں ضمنی انتخاب سے قبل مفتاح اسمٰعیل کی 'مفتاح کینڈی' کے چرچے

شائع March 31, 2021
انتخابی مہم کے دوران سابق وزیر خزانہ ٹافی دے رہے ہیں جس پر ان کی تصویر، نام اور حلقہ موجود ہے—فائل فوٹوز: ٹوئٹر
انتخابی مہم کے دوران سابق وزیر خزانہ ٹافی دے رہے ہیں جس پر ان کی تصویر، نام اور حلقہ موجود ہے—فائل فوٹوز: ٹوئٹر

سیاستدان انتخابات میں کامیاب ہونے اور عوام کی توجہ کا مرکز بننے کے لیے مختلف انداز اپناتے ہیں تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ ووٹ مل سکیں۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کراچی کے حلقے این اے -249 کے ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران عوام کی توجہ کے لیے نیا انداز لائے ہیں اور وہ سب کو ٹافی دے رہے ہیں جس پر ان کی تصویر، نام اور حلقہ موجود ہے۔

ضمنی انتخابی مہم کے اس منفرد خیال پر مفتاح اسمٰعیل کریٹیو مارکیٹنگ کے لیے داد کے مستحق ہیں کہ اب تک ایسا کسی نے شاید دیکھا نہ ہو۔

مفتاح اسمٰعیل کی جانب سے مہم کے دوران ٹافی دینے پر جہاں لوگ حیران ہوئے وہیں ان کے اس انداز کو سراہا بھی گیا۔

علی ڈار نے ٹوئٹ کی کہ مفتاح اسمٰعیل دستیاب وسائل کا بہترین استعمال کررہے ہیں، مفتاح ٹافی کھائیں، شیر پر ٹھپہ لگائیں۔

سعد نامی صارف نے بھی مزاحیہ انداز میں مفتاح کینڈی لکھ کر ٹوئٹ کی۔

اینکر پرسن فریحہ نے اسے جدت قرار دیا ۔

دعا ندیم نے بھی اس ٹافی کو مفتاح کینڈی قرار دیا۔

آر زی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ کینڈی لینڈ مفتاح اسمٰعیل کی ہے، یہ مفتاح کینڈی ہے۔

اتنی کریٹویٹی کے باوجود مفتاح اسمٰعیل، ایاز موتی والا کی کامیڈی مارکیٹنگ کے قریب بھی نہیں پہنچ سکے ہیں جو مہم کے دوران کچرے اور گٹر میں نظر آئے تھے۔

—فائل فوٹو:اے ایف پی
—فائل فوٹو:اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024