• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بولی وڈ فلم ساز کی اہلیہ و بیٹی نے خودکشی کرلی

شائع April 9, 2021
فلم ساز کی اہلیہ طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں—فائل فوٹو: اسپاٹ بائے
فلم ساز کی اہلیہ طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں—فائل فوٹو: اسپاٹ بائے

کم اور درمیانی بجٹ کی فلمیں بنانے والے بھارتی فلم ساز سنتوش گپتا کی اہلیہ اور جواں سالہ بیٹی نے گھر میں آگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق دل خراش واقعہ 7 اپریل کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے پوش علاقے میں پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم ساز کی 55 سالہ اہلیہ اسمیتا گپتا اور ان کی بیٹی سرشی گپتا نے گھر میں آگ لگا کر خود کشی کی۔

گھر میں آگ لگنے کے بعد اہل محلہ نے فائر برگیڈ کے عملے کو طلب کیا، جنہوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے دونوں خواتین کو نکالا مگر ہسپتال پہنچنے تک فلم ساز کی اہلیہ اسمیتا گپتا چل بسیں، کیوں کہ ان کا جسم 95 فیصد سے زائد حصہ جھلس چکا تھا۔

رپورٹ کے مطابق فلم ساز کی جواں سالہ بیٹی سرشتی گپتا بھی ایک روز بعد 8 اپریل کو ہسپتال میں چل بسیں، ان کا بھی 70 فیصد جسم جھلس چکا تھا۔

پولیس نے فلم ساز کی اہلیہ اور بیٹی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون نے بیماری سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی۔

یہ بھی پڑھیں: محض 4 ماہ میں پانچویں بھارتی اداکار کی خودکشی

رپورٹ کے مطابق فلم ساز کی اہلیہ اسمیتا گپتا طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں اور تکلیف کی وجہ سے انہوں نے خود کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ ان کی بیٹی نے والدہ کی خودکشی سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو آگ کے حوالے کیا۔

اگرچہ حکام نے مذکورہ واقعے کو خودکشی کا واقعہ قرار دیا ہے تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے کہ کہیں مذکورہ واقعہ قتل کا واقعہ تو نہیں؟

دوسری جانب فلم ساز سنتوش گپتا نے بھی واقعے پر فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، البتہ شوبز شخصیات نے واقعے پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سنتوش گپتا کا شمار بھارت کی کم یا درمیانی بجٹ کی فلمیں بنانے والے فلم سازوں میں ہوتا ہے، وہ ہندی سمیت دیگر زبانوں میں بھی فلمیں اور ڈرامے بناتے رہے ہیں۔

سنتوش گپتا کی مشہور فلموں میں ’فرار، آج کی عورت، رومی دی ہیرو‘ اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024