• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

رومانوی ہوں مگر جلدی محبت نہیں کرتی، عروہ حسین

شائع April 12, 2021
پہلی پروڈوسر کردہ فلم ٹچ بٹن مکمل ہوچکی ہے، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام
پہلی پروڈوسر کردہ فلم ٹچ بٹن مکمل ہوچکی ہے، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ وہ قدرتی طور پر رومانوی شخصیت کی مالک ہیں مگر اس کے باوجود وہ فوری طور پر کسی سے محبت نہیں کرتیں۔

عروہ حسین نے حال ہی میں واسع چوہدری کے اے آر وائے ٹی وی پر نشر ہونے والے شو ’گھبرانا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور پیشہ ورانہ زندگی پر کھل کر بات کی۔

پروگرام میں عروہ حسین نے بتایا کہ ان کی پہلی پروڈیوس کردہ فلم ‘ٹچ بٹن‘ مکمل ہے مگر اسے فی الحال ریلیز نہیں کیا جا رہا ہے۔

’ٹچ بٹن‘ میں اداکاری نہ کرنے کے سوال پر عروہ حسین نے کہا کہ انہیں پروڈکشن کا کوئی تجربہ نہیں تھا اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیسے فلم کو پروڈیوس کرتے وقت اداکاری کریں گی، اس لیے انہیں خود کو فلم میں کاسٹ کرنے کا خیال نہیں آیا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے عروہ حسین نے انکشاف کیا کہ گزشتہ برس کے مقبول ترین ٹی وی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں حرا مانی کے کردار کے لیے انہیں کاسٹ کیا گیا تھا اور انہوں نے ڈرامے کے کچھ سین شوٹ بھی کروالیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

شو میں عروہ حسین کے ’میرے پاس تم ہو‘ میں شوٹ کیے گئے ایک منظر کو بھی دکھایا گیا، جسے دیکھنے کے بعد عروہ حسین نے اظہار افسوس کیا کہ وہ مذکورہ ڈرامے کا حصہ نہ بن سکیں۔

’میرے پاس تم‘ میں کام نہ کرنے کا سبب بتاتے ہوئے عروہ حسین نے کہا کہ دراصل ان ہی دنوں میں وہ اپنی پہلی فلم ’ٹچ بٹن‘ کو پروڈیوس کر رہی تھیں، جس وجہ سے انہیں ’میرے پاس تم ہو‘ کو چھوڑنا پڑا۔

اداکارہ کے مطابق انہیں ’میرے پاس تم ہو‘ میں کام نہ کرنے کا افسوس رہے گا۔

ایک سوال کے جواب میں عروہ حسین نے کہا کہ وہ رومانوی شخصیت کی مالک ہیں مگر اس کے باوجود وہ فوری طور پر محبت نہیں کرتیں۔

مزید پڑھیں: عروہ حسین کے والد نے بیٹی کی طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی مرد میں جذباتیت اور احساس کا عنصر دیکھتی ہیں اور انہیں وہی مرد اچھے لگتے ہیں جن میں احساس اور جذبات ہوں۔

عروہ حسین نے کہا کہ خدا کی طرف سے ہر مرد کو احساس اور جذبات دیے گئے ہوتے ہیں مگر بہت سارے افراد کو انہیں استعمال کرنے کا موقع نہیں ملتا یا وہ انہیں استعمال کرنے سے محروم رہتے ہیں۔

پروگرام کے آخر میں عروہ حسین سے ذو معنی ڈائیلاگ بولا کہ انہیں کسی نے بتایا کہ ’اگر کچھ بھی ہو جائے تو بھی کچھ نہیں ہوتا‘ جس پر میزبان نے انہیں جواب دیا کہ اداکارہ نے بریک اپ کا جو نتیجہ نکالا ہے وہ یہ ہے کہ ’کچھ بھی ہوجائے تو بھی کچھ نہیں ہوتا‘۔

اداکارہ نے میزبان کی وضاحت پر دوبارہ مسکراتے ہوئے یہی جملہ دہرایا کہ ’کچھ بھی ہوجائے تو بھی کچھ نہیں ہوتا‘۔

یہ بھی پڑھیں: فرحان سعید کی محتاط انداز میں عروہ حسین کی تعریف

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں عروہ حسین اور ان کے شوہر فرحان سعید کے درمیان کشیدہ تعلقات اور علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد اداکارہ کے والدہ نے بیٹی کی طلاق کی خبروں کو مسترد کیا تھا۔

بعد ازاں فرحان سعید نے ایک انٹرویو میں عروہ حسین کی محتاط انداز میں تعریف کی تھی اور رواں برس فروری میں وہ ہدایت کار قاسم علی مرید اور پروڈیوسر سعدیہ جبار کی شادی میں شریک ہوئے مگر دونوں کو ایک دوسرے سے دور دیکھا گیا۔

حیران کن طور پر دونوں نے گزشتہ چند ماہ سے پھیلنے والی افواہوں پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی اور نہ ہی دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصویر شیئر کی ہے، جس وجہ سے ان کے درمیان علیحدگی کی چہ مگوئیاں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024