• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

افطار اسپیشل: مزیدار چاکلیٹ سموسہ بنانے کا طریقہ

شائع April 29, 2021
—فوٹو:آئی اسٹاک
—فوٹو:آئی اسٹاک

ماہ رمضان المبارک میں افطار کے وقت سموسے، پکوڑے، رولز روایتی کھانے تو شوق سے کھائے جاتے ہیں لیکن نت نئی ڈشز بھی آزمائی جاتی ہیں۔

یوں تو آلو، قیمے اور چکن کے سموسے بازار میں عام ملتے ہیں اور گھر میں آسانی سے تیار کرلیے جاتے ہیں۔

لیکن چاکلیٹ سموسہ کی بات کی جائے تو یہ کچھ مختلف ڈش ہے جسے سموسے کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔

ویسے تو بچے ہو یا بڑے، سبھی چاکلیٹ کے دیوانے ہوتے ہیں اور اس کا نام سنتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے۔

یہاں مزیدار چاکلیٹ سموسے کی ترکیب بیان کی جارہی ہے جو لازمی پسند آئے گی۔

اجزا

آٹا یا میدہ-ایک کلو

گھی-350 گرام

بڑی الائچی-10 گرام

فلنگ کے لیے

چاکلیٹ-500 گرام

بادام-250 گرام (بھنے ہوئے)

پستہ-250 گرام (بھنا ہوا)

چینی-ایک کلو

چھوٹی الائچی پاؤڈر-2.5 گرام

تیل-تلنے کے لیے (حسبِ ضرورت)

ترکیب

ایک برتن میں آٹا، کُٹی ہوئی بڑی الائچی ڈالیں اور آٹے کو ہاتھوں سے اچھے سے مکس کرلیں۔

اب اس میں آہستہ آہستہ پانی ڈالتے جائیں اور گوندھ لیں، اس کے بعد آٹے کو ململ کے کپڑے سے ڈھانپ دیں۔

پھر فلنگ کے لیے چاکلیٹ کو پگھلائیں اور اس میں بھنا ہوا بادام، پستہ شامل کریں۔

اب آٹے سے بالز بنائیں، پھر گول روٹی بنا کر درمیان سے کاٹ کر کون نما شکل میں لاکر فلنگ کریں اور کناروں کو پانی لگا کر اچھے سے بند کردیں۔

اسی طریقے سے تمام سموسوں میں فلنگ کریں۔

اب درمیانی آنچ پر گرم تیل میں سموسوں کو فرائی کریں، جب ہاف فرائی ہوجائیں تو آنچ تیز کردیں تاکہ کرسپی ہوجائیں۔

گولڈن براؤن ہونے پر نکال لیں اور گرما گرم چاکلیٹ سموسے سرو کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024