• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بیسن پیاز کے پکوڑے بنانے کی آسان سی ترکیب

شائع April 30, 2021
ماہ رمضان میں  پکوڑوں کے بغیر افطار ادھورا اور نامکمل لگتا ہے—فائل فوٹو: فیس بک
ماہ رمضان میں پکوڑوں کے بغیر افطار ادھورا اور نامکمل لگتا ہے—فائل فوٹو: فیس بک

ماہ رمضان میں پکوڑوں کے بغیر افطار ادھورا اور نامکمل لگتا ہے۔

لیکن روزانہ ایک جیسے پکوڑے کھا کر انسان اکتا بھی جاتا ہے لیکن پکوڑوں کے بغیر افطار نامکمل بھی لگتا ہے۔

یہاں بیسن پیاز کے پکوڑے بنانے کی آسان سی ترکیب بتائی جارہی ہے جو افطار میں ضرور پسند آئے گی۔

اجزا

بیسن-ایک کپ

پیاز- 2 عدد (سلائس کاٹ لیں )

ہرا دھنیا - ایک کپ (کٹا ہوا)

ہری مرچ-3 عدد (باریک کٹی ہوئی)

نمک- حسب ذائقہ

سرخ مرچ ـ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)

ثابت زیرہ- ایک چائے کا چمچ (بھون کر کوٹ لیں )

ثابت دھنیا-ایک چائے کا چمچ (بھون کر کوٹ لیں )

انار دانہ-ایک چائے کا چمچ

کھانے کا سوڈا- ایک چٹکی

تیل -تلنے کے لیے

ترکیب

بیسن میں پیاز، ہرا دھنیا، ہری مرچیں، نمک، سرخ مرچ، زیرہ، ثابت دھنیا، انار دانہ، سوڈا ڈال کر مکس کر لیں اور پانی ڈال کر پھینٹ لیں اور تھوڑی دیر بعد چھوڑ دیں۔

ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں بیسن کے آمیزے کے پکوڑے ڈال کر فرائی کریں۔

پکوڑے گولڈن براؤن ہوجائیں و جائے تو انہیں چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024