• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ملالہ یوسف زئی 'فرینڈز ری یونین' میں بطور مہمان شرکت کریں گی

شائع May 14, 2021
فرینڈز ری یونین 27 مئی کو نشر ہوگی—فائل فوٹو:رائٹرز
فرینڈز ری یونین 27 مئی کو نشر ہوگی—فائل فوٹو:رائٹرز

مشہور امریکی ڈراما سیریز 'فرینڈز' کی کاسٹ ری یونین کا انتظار مداحوں کو طویل عرصے سے تھا جو اب 27 مئی کو نشر ہوگی۔

اسٹریمنگ سروس ایچ بی او میکس کے مطابق فرینڈز ری یونین میں گلوکار جسٹن بیبر، لیڈی گاگا اور کے- پاپ بی ٹی ایس بینڈ بھی شریک ہوں گے۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق فرینڈز: دی ری یونین میں ڈراما سیریز کی اصلی کاسٹ شامل ہوگی۔

'فرینڈز: دی ری یونین' کی فلمبندی ایک برس قبل مکمل ہوجانی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

کسی اسکرپٹ کے بغیر فرینڈز: دی ری یونین کے ون آف اسپیشل کی فلم بندی رواں برس کے اوائل میں لاس اینجلس میں اسی انداز میں کی گئی جیسا کہ فرینڈز کی اوریجنل کامیڈی تھی۔

'فرینڈز' سیریز میں شامل جینیفر اینسٹن، کورٹنی کوکس، لیزا کوڈرو، ڈیوڈ شیویمر، میٹ لیبلانک اور میتھیو پیری اس ری یونین کا حصہ ہوں گے۔

1990 کی دہائی کے مقبول ترین ٹی وی شوز میں سے ایک قرار دیے جانے والے 'فرینڈز' کی 10 سالہ نشریات 2004 میں این بی سی ٹی وی پر اختتام پذیر ہوئی تھی۔

تاہم اسٹریمنگ پلیٹ فارمز نے اس مقبول ڈراما سیریز کو ایک نئی زندگی بخشی جہاں اس نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شو کا اعزاز پایا۔

حال ہی میں 'فرینڈز: دی یونین' کے نشر ہونے کی خبر بھی دنیا بھر میں تیزی سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھی۔

گزشتہ روز ایچ بی او میکس کی جانب سے فرینڈز: دی ری یونین کا آفیشل ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا۔

لیزا کوڈرو نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ' اس کی وجہ سے آخرکار ہم اکٹھے ہورہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'اپنے دوستوں سے دوبارہ ملنے پر خوشی ہے اور یہ ہمیشہ سے بہتر تھا'۔

ایچ بی او میکس کے مطابق فرینڈز کی پرانی کاسٹ کے اراکین ٹام سیلیک (رچرڈ) اور میگی ویلر (جینیس) کے ساتھ ساتھ ری یونین میں برطانوی کھلاڑی ڈیوڈ بیکھم، گیم آف تھرونز کے اداکار کٹ ہیرنگٹن اور پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سمیت 15 معروف شخصیات بطور مہمان شریک ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024