• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

گلوکارہ آریانا گرانڈے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

شائع May 18, 2021
آریانا گرانڈے نے 17 مئی کو شادی کی—فائل فوٹو: بل بورڈز
آریانا گرانڈے نے 17 مئی کو شادی کی—فائل فوٹو: بل بورڈز

امریکی ریپر و گلوکارہ آریانا گرانڈے نے منگنی کے 5 ماہ بعد خاموشی سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں شوبز ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ اور گلوکارہ کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آریانا گرانڈے نے رواں ہفتے شادی کی تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے کس دن شادی کی۔

ترجمان نے آریانا گرانڈے کی شادی کی تصدیق 17 مئی کو کی اور اسی دن امریکا میں نئے ہفتے کا آغاز ہوا، خیال کیا جا رہا ہے کہ گلوکارہ نے 17 مئی کو ہی شادی کی ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آریانا گرانڈے نے منگیتر 25 سالہ ڈالٹن گومز سے اپنی رہائش گاہ پر انتہائی محدود مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی۔

دنیا کی معروف ترین اور امیر گلوکاراؤں میں شمار ہونے والی آریانا گرانڈے نے کروڑ پتی صنعت کار ڈالٹن گومز سے محض 20 مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی تقریب منعقد کی۔

شوبز ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ کے مطابق دونوں نے آریانا گرانڈے کی رہائش گاہ پر انتہائی قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں سادگی سے شادی کی اور ان کی شادی سے یقینا بہت سارے رشتہ دار خوش نہیں ہیں۔

اگرچہ آریانا گرانڈے کے ترجمان نے ان کی شادی کی تصدیق کی لیکن گلوکارہ نے شادی کی کوئی تصویر یا پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی۔

گلوکارہ نے دسمبر 2020 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: آریانا گرانڈے انسٹاگرام
گلوکارہ نے دسمبر 2020 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: آریانا گرانڈے انسٹاگرام

آریانا گرانڈے نے دسمبر 2020 میں ڈالٹن گومز سے چند ماہ تک تعلقات میں رہنے کے بعد منگنی کی تھی اور جلد شادی کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: آریانا گرانڈے پر گلوکار کی موت کا سبب بننے کا الزام

ڈالٹن گومز سے آریانا گرانڈے کے تعلقات 2020 کے آغاز میں استوار ہوئے تھے، اس سے قبل گلوکارہ کے تعلقات امریکی کامیڈین پیٹی ڈیوڈسن سے تھے، جن سے انہوں نے منگنی بھی کر رکھی تھی تاہم ان کی منگنی 2018 میں ختم ہوگئی تھی۔

ماضی میں گلوکارہ کے ریپر میک ملر سے بھی تعلقات رہے تھے—فائل فوٹو: ای ڈی ایم ساس
ماضی میں گلوکارہ کے ریپر میک ملر سے بھی تعلقات رہے تھے—فائل فوٹو: ای ڈی ایم ساس

پیٹی ڈیوڈسن سے قبل آریانا گرانڈے کے تعلقات امریکی ریپر میک ملر سے تھے جو ستمبر 2018 میں حد سے زیادہ منشیات استعمال کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے۔

میک ملر کی ہلاکت پر آریانا گرانڈے کو بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہی گلوکار کی موت کا سبب ہیں، کیوں کہ ان کی بے وفائی کی وجہ سے ہی گلوکار نے منشیات کا استعمال شروع کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024