• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بلال مقصود کا گانے کے ذریعے فلسطینیوں کو خراج تحسین

شائع May 25, 2021
مداحوں نے گلوکار کے گانے کی تعریفیں کیں—فائلف فوٹو: انسٹاگرام
مداحوں نے گلوکار کے گانے کی تعریفیں کیں—فائلف فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ تین ہفتوں سے اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر کیے جانے والے حملوں پر جہاں شوبز شخصیات احتجاج کرہی ہیں، وہیں وہ سوشل میڈیا پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی بھی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

شوبز شخصیات نے جہاں کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والی ریلیوں میں شرکت کی، وہیں انہوں نے سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت بھی کی۔

اسی طرح موسیقی سے وابستہ شخصیات بھی فلسطینیوں کی حمایت میں پیش پیش دکھائی دیں اور اب گلوکار بلال مقصود نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گانا بھی جاری کردیا۔

یہ ویڈیو دیکھیں: بلال مقصود کی دونوں ہاتھوں سے خاکہ بنانے کی ویڈیو

بلال مقصود نے 24 مئی کو انسٹاگرام پر پیانو بجانے کے دوران فلسطینیوں کے لیے گائے گئے گانے کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی فری فلسطین کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

’یہ آخری الوداع نہ ہو‘ کے عنوان سے جاری کیے گئے گانے میں بلال مقصود کو گھر میں گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مذکورہ گانے کے ذریعے فلسطینیوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں اور وہ مشکل کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

بلال مقصود کے گانے کو کئی لوگوں نے سراہا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کی جانب سے فلسطینیوں کو پیش کیے گئے خراج تحسین کو سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024