• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

شوبز جوڑی بلال قریشی اور عروسہ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

شائع May 30, 2021
دونوں اداکاروں  نے  6 برس قبل فروری 2015میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں اداکاروں نے 6 برس قبل فروری 2015میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف جوڑی عروسہ بلال اور بلال قریشی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکار بلال قریشی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں مداحوں کو اپنے بیٹے کی پیدائش سے متعلق بتایا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکار بلال قریشی اپنے نومولود بیٹے کو گود میں اٹھائے نظر آرہے ہیں۔

اپنی پوسٹ میں بلال قریشی نے مداحوں کو بیٹے کے نام سے بھی آگاہ کیا اور لکھا کہ 'میرا بیٹا رومان الحمداللہ'۔

بلال قریشی کی مذکورہ پوسٹ کے بعد مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے انہیں بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ بلال قریشی پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور مختلف ڈراموں میں اداکاری کرتے رہے ہیں۔

دوسری جانب ان کی اہلیہ عروسہ قریشی اداکارہ اور ماڈل ہیں اور وہ 'مینو کا سسرال' اور 'داغ' جیسے ڈراموں میں اداکاری کے باعث جانی جاتی ہیں۔

دونوں اداکاروں نے 6 برس قبل فروری 2015 میں شادی کی تھی اور ان کے بڑے بیٹے کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی۔

بلال قریشی سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں، جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024