• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

’محب وطن‘ ہونے کی وجہ سے بھارت میں کام کی پیش کش مسترد کی، ایمان علی

شائع June 9, 2021
متعدد بھارتی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی، ایمان علی—فائل فوٹو : انسٹاگرام
متعدد بھارتی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی، ایمان علی—فائل فوٹو : انسٹاگرام

اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں بھارت سے کام کرنے کی متعدد بار پیش کش ہوئی مگر انہوں نے ’محب وطن‘ ہونے کی وجہ سے وہاں کام سے انکار کردیا۔

سال 2019 میں بھارتی عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے شہادت پانے والے پاک فوج کے افسر شہید میجرعزیز بھٹی کے پوتے بابرعزیز بھٹی سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ کے مطابق وہ شروع سے ہی ’محب وطن‘ ہیں اور اسی وجہ سے ہی انہوں نے فوجی خاندان میں شادی کی۔

واسع چوہدری کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں بات کرتے ہوئے ایمان علی نے انکشاف کیا کہ ماضی میں جب وہ بھارتی دورے پر گئی تھیں تو انہیں متعدد فلم سازوں نے کام کی پیش کش کی۔

ایمان علی کے مطابق انہیں فلم ساز امتیاز علی اور وشال بھردواج نے بھی کام کی پیش کش کی مگر انہوں نے پہلی بار ہی فلموں کی کہانی سنے بغیر ہی ان سے معذرت کی۔

اپنا چہرہ مخنث افراد جیسا نظر آنے کی وجہ سے سیلفی کم نکالتی ہوں، اداکارہ—اسکرین شاٹ
اپنا چہرہ مخنث افراد جیسا نظر آنے کی وجہ سے سیلفی کم نکالتی ہوں، اداکارہ—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے بتایا کہ ایک تو انہوں نے ’محب وطن‘ ہونے کی وجہ سے بھارتی فلم سازوں کے ساتھ کام سے انکار کیا، دوسرا یہ کہ انہیں معلوم تھا کہ دونوں فلم سازوں کی فلمیں بولڈ ہوتی ہیں، اس لیے انہوں نے ان کے ساتھ کام سے معذرت کی۔

پروگرام میں ایمان علی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے پاکستان کی بھی متعدد سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا، کیوں کہ انہیں تمام فلموں میں ہیروئن کے کردار پسند نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’قبول ہے‘، ایمان علی کی زندگی کے نئے سفر کا آغاز

ایمان علی نے بتایا کہ انہیں ’جوانی پھر نہیں آنی، نامعلوم افراد، پنجاب نہیں جاؤں گی، کراچی سے لاہور اور آزادی‘ سمیت دیگر فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی تھی مگر انہوں نے انکار کردیا۔

اداکارہ کے مطابق ایک تو وہ ہر کسی کے ساتھ فلم میں کام نہیں کرتیں، وہ اس فلم میں ہی کام کرتی ہیں جس کی ہدایات ان کے دوست دے رہے ہیں یا پھر اس کی کہانی ان کے کسی دوست نے لکھی ہو۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ چوں کہ ’نامعلوم افراد اور جوانی پھر نہیں آنی‘ کے مرکزی کردار مرد حضرات کے تھے، اس لیے انہوں نے ان میں کام سے انکار کیا۔

ایمان علی کے مطابق ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں بھی ہیروئن کے کردار کے ساتھ لکھاری نے ناانصافی کی، اس لیے انہوں نے مذکورہ فلم میں بھی کام نہیں کیا۔

ایک سوال کے جواب میں ایمان علی نے بتایا کہ بابر عزیز بھٹی سے شادی سے قبل ہی ان کے درمیان تعلقات استوار ہوگئے تھے۔

ایمان علی نے بابر عزیز بھٹی سے نومبر 2019 میں شادی کی تھی—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
ایمان علی نے بابر عزیز بھٹی سے نومبر 2019 میں شادی کی تھی—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

انہوں نے اعتراف کیا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی بہتر اور اچھی بن گئی ہے اور اب وہ ہر وقت انجوائے کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا کم استعمال کرنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ایمان علی نے بتایا کہ دراصل انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ خوبصورت نہیں ہیں اور ان کا چہرہ ہر وقت سیلفی نکالنے جیسا نہیں۔

ایمان علی کے مطابق وہ جب بھی سیلفی نکالنے کی کوشش کرتی ہیں، تب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کی شکل کسی ’مخنث‘ شخص جیسی ہے، اس لیے وہ سیلفی نہیں نکالتیں۔

اداکارہ کے مطابق اگرچہ بہت سارے لوگ انہیں خوبصورت قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفیں بھی کرتے ہیں، تاہم وہ اپنی خوبصورتی اور چہرے سے مطمئن نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024