• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

امریکی ریاست میں طوفان سے 10 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک

شائع June 21, 2021
سیلاب اور آندھیوں کے جھکڑ سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے—تصویر: اے پی
سیلاب اور آندھیوں کے جھکڑ سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے—تصویر: اے پی

اٹلانٹا: الابامہ میں منطقہ حارہ کے دباؤ سے آنے والے طوفان کے نتیجے میں 12 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

طوفان نے امریکا کی جنوب مشرقی ریاست کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں سیلاب اور آندھیوں کے جھکڑ سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مونٹگومری کے جنوب میں 35 میل کے فاصلے پر 15 گاڑیوں کے ٹکرانے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں طوفان کی تباہ کاریاں

بٹلر کاؤنٹی کے کورونر وینی گارلوک نے بتایا کہ گاڑیاں گیلی سڑکوں پر پھسلیں جن میں استحصال اور بدسلوکی کا شکار بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی ایک فلاحی تنظیم کی گاڑی میں سوار 4 سے 17 سال کی عمر کے 8 بچے ہلاک ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 افراد الگ گاڑی میں ہلاک ہوئے جن میں 29 سالہ کوڈی فوکس اور 9 ماہ کی آریانا فوکس شامل ہیں، دونوں کا تعلق میرین کاؤنٹی سے تھا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

علاوہ ازیں ٹسکلوسا شہر کے باہر ایک گھر پر درخت گرنے کے نتیجے میں 24 سالہ شخص اور 3 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔

مذکورہ اموات شمالی الابامہ اور جیارجیا میں ہفتے کی شام ہوئی شدید بارشوں کے نتیجے میں ہوئیں اور مسی سپی گالف کاسٹ سے آنے والے طوفان سے قبل 12 انچ (30 سینٹی) میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: وسطی امریکا میں طوفان سے تباہی

بعد ازاں اتوار کے روز جیارجیا، جنوبی کیرولائنا کے کئی علاقوں، شمالی کیرولائنا کے ساحل، جنوب مشرقی الابامہ کے علاقوں اور فلوریڈا میں سیلابی انتباہ نصب کردیے گئے۔

ہلاک ہونے والے آٹھوں بچے گلف شور کے ساحل پر ایک ہفتہ گزار کر واپس آرہے تھے کہ گاڑی میں تباہ ہونے کے بعد آگ لگ گئی۔

تنظیم کے سی ای او مائیکل اسمتھ نے کہا کہ یہ میری زندگی کا بدترین سانحہ ہے، میں نے جو دیکھا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، ہم بچیوں کو اپنی بیٹیوں کی طرح پیار کرتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024