• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سجل علی، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، کبریٰ و رمشا خان کا ڈراما ’صنف آہن‘

شائع June 29, 2021
ممکنہ طور پر ڈرامے کی کہانی فوجی خواتین کے گرد گھومے گی—فوٹو: انسٹاگرام
ممکنہ طور پر ڈرامے کی کہانی فوجی خواتین کے گرد گھومے گی—فوٹو: انسٹاگرام

ڈراما شائقین کے لیے خبر ہے کہ جلد ہی وہ اپنی پسندیدہ اداکاراؤں سجل علی، سائرہ یوسف، یمی زیدی، کبریٰ خان اور رمشا خان کو وویمن لیڈ ایکشن ڈراما میں ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔

جی ہاں، خبریں ہیں کہ پروڈیوسر و اداکار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں سعید پروڈیوسر شہزاد نصیب اور ثنا شاہنواز کے ساتھ جلد ہی شائقین کے لیے ایک نیا ڈراما پیش کریں گے۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان اور رمشا خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹس میں تصدیق کی کہ وہ تمام ایک ساتھ وویمن لیڈ ڈرامے میں دکھائی دیں گی۔

اداکاراؤں کی طرح پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں سعید نے بھی مذکورہ ڈرامے سے متعلق پوسٹ میں تصدیق کی کہ وہ ڈرامے کو پروڈیوس کر رہی ہیں۔

اداکاراؤں کی جانب سے کی گئی پوسٹس کے مطابق ’صنف آہن‘ کے نام سے بنائے گئے ڈرامے کو جہاں ’سکس سگما‘ اور ’نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ‘ پروڈیوس کریں گے، وہیں انہیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' کی بھی معاونت حاصل رہے گی۔

آئی ایس پی آر کی معاونت سے بنائے جانے والے مذکور ڈرامے کی کہانی ڈراما و ناول نگار عمیرہ احمد لکھیں گی جب کہ میگا کاسٹ ڈرامے کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے۔

’صنف آہن‘ کو اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ ڈرامے کو کب تک نشر کیا جائے گا۔

اگرچہ ’صنف آہن‘ کی کاسٹ کا حصہ بننے والی تمام اداکاراؤں نے ڈرامے سے متعلق پوسٹس کیں لیکن انہوں نے ڈرامے کی کہانی سے متعلق کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ڈرامے کو کب تک نشر کیا جائے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈرامے کی کہانی پاک فوج یا دیگر سیکیورٹی اداروں میں خدمات سر انجام دینے والی بہادر خواتین کی جدوجہد کے گرد گھومے گی لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ڈرامے میں کون سے مرد اداکار کاسٹ کیے جائیں گے اور کیا ڈرامے میں ان خواتین کو رومانوی انداز میں بھی دکھایا جائے گا یا نہیں؟

تمام اداکاراؤں کی جانب سے مذکورہ ڈرامے سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے دوران تصاویر بھی شیئر کی گئیں، جن میں تمام اداکاراؤں کو قومی پرچم کے مشابہ ہرے رنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے لباس پر ’صنف آہن‘ کو بھی پڑھا جا سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ تمام اداکارائیں ایک ساتھ میگا پروجیکٹ میں دکھائی دیں گی، اس سے قبل مذکورہ پانچوں اہم اداکاراؤں میں سے کچھ اداکارائیں ایک ساتھ کام کر چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024