• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

لائیو شو میں ٹک ٹاکرز پر غصہ کرنے پر تنقید، فیصل قریشی کا مؤقف سامنے آگیا

شائع July 5, 2021
سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کی چند سیکنڈز کی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں وہ ٹک ٹاکر  پر غصہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں—فوٹو:اسکرین شاٹ
سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کی چند سیکنڈز کی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں وہ ٹک ٹاکر پر غصہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں—فوٹو:اسکرین شاٹ

پاکستان کے معروف ٹی وی اداکار و میزبان فیصل قریشی نے لائیو شو میں ٹک ٹاکر خاتون پر غصہ کرنے کے واقعے پر تنقید اور ٹرولنگ کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی تصحیح کرنے کا مطلب اسے نیچا دکھانا نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کی چند سیکنڈز کی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں وہ ٹک ٹاکر پر غصہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی چینل بول ٹی وی کے شو ’خوش رہو پاکستان‘ کے دوران اسٹیج پر موجود اداکار فیصل قریشی کہتے ہیں کہ ’آج اسامہ اور وکی کی سالگرہ ہے‘، جس کے بعد اسٹیج پر موجود ٹک ٹاکرز ان کے قریب آتے ہیں اور سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

اسی ویڈیو میں فیصل قریشی کے قریب کھڑے ایک نوجوان کو اس کے ساتھ موجود لڑکی تھپڑ رسید کرتی ہوئی نظر آئیں، جس پر فیصل قریشی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا کر رہی ہو؟ آن ایئر جا رہا ہوتا ہے، مسکان’۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ڈرامے بھی ترکی جانے چاہئیں، فیصل قریشی، اعجاز اسلم

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیصل قریشی کی جانب سے اظہارِ برہمی پر مسکان نامی ٹک ٹاکر وہاں سے چلی گئیں تاہم اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’کیا مذاق بنایا ہوا ہے آپ نے، آپ آن ایئر تھپڑ مار رہی ہیں‘، اور یہ کہتے ہی وہ پروگرام کیے دوران اسٹیج چھوڑ کر سائیڈ پر چلے گئے تھے اور اس کے بعد بھی ان کا غصہ کم نہ ہوا اور انہوں نے کہا: کہ ’کہاں سے لائے ہو یہ بدتمیز، جاہل لوگ’۔

وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو 2 جولائی کو نشر ہونے والے شو کی اور اس واقعے کے بعد فیصل قریشی، شو میں واپس آگئے تھے لیکن یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منقسم رائے کا اظہار کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ئوئٹر پر 'FaisalQureshi' کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کرتے رہا، جن میں کچھ صارفین نے فیصل قریشی کو درست قرار دیا جبکہ کچھ کے مطابق اداکار نے لائیو شو میں غصہ کرنے کو اداکاری قرار دیا۔

بعدازاں فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پر جاری ٹرولنگ کا جواب ٹوئٹ اور انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل قریشی اور اعجاز اسلم پھر سے اکٹھے 'لوگ کیا کہیں گے'

انسٹاگرام اسٹوری میں فیصل قریشی نے کہا کہ کسی کی تصحیح کرنے کا مطلب اسے نیچا دکھانا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسے مرحلے پر ہوں جہاں میں ایسے زون میں نہیں رہنا چاہتا جہاں ٹرولنگ ہورہی ہوں کیونکہ یہ بھی ایک طرح سے بدسلوکی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فیصل قریشی نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ ہم سب میں اتنی عدم برداشت کیوں پیدا ہوگئی ہے اور ہر ایسی چیز ہر جذباتی ہوجاتے ہیں جو صرف منفی تاثر کو ہوا دیتی ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں فیصل قریشی نے کہا کہ آج کل لوگوں کو کسی معاملے میں کودنے اور آپ کا منفی تاثر پیش کرنے میں سیکنڈز سے بھی کم وقت لگتا ہے یہ شاید سوشل میڈیا کا ایک نقصان ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ لوگوں کو نیچا دکھانے کی ضرورت بیکار ہے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ تصور کریں کہ اگر ہم بقائے باہمی اور قدرتی طریقے سے ایک دوسرے کا ساتھ دیں تو ہم سب کتنی بہتر جگہ پر ہوں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Anjum Khaleeq Jul 06, 2021 08:28am
I'm with on it Faisal Qureshi

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024