• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

دلیپ کمار کی آخری رسومات کے دوران ’گلاسز‘ پہننے پر شاہ رخ پر تنقید

شائع July 8, 2021
شاہ رخ خان ایک موقع پر گلاسز بھی اتار دیے تھے مگر اس کے باوجود ان پر تنقید کی گئی—فوٹو: ٹوئٹر
شاہ رخ خان ایک موقع پر گلاسز بھی اتار دیے تھے مگر اس کے باوجود ان پر تنقید کی گئی—فوٹو: ٹوئٹر

بولی وڈ لیجنڈ دلیپ کمار کے انتقال کے بعد ان کے ورثا سے تعزیت کے لیے آنے والے بھارتی اداکاروں کے فیشن پر مداحوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

دلیپ کمار طویل علالت کے بعد 7 جولائی کی صبح کو انتقال کر گئے تھے، انہیں اسی دن شام کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا تھا۔

اداکار کی وفات کے بعد تعزیت کے لیے کئی نامور بھارتی اداکار ان کی بیوہ سائرہ بانو کے پاس پہنچے تھے اور زیادہ تر اداکاروں کو روایتی فیشن ایبل انداز میں دیکھا گیا تھا لیکن مداحوں نے شاہ رخ خان کے انداز پر برہمی کا اظہار کیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سائرہ بانو سے تعزیت کے وقت شاہ رخ خان کو فیس ماسک نہ پہننے اور فیشن ایبل گلاسز پہننے پر مداحوں نے اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر خوب تنقید کی۔

شاہ رخ خان تعزیت کے لیے سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز میں فیشن ایبل گلاسز (چشمہ) کے ساتھ پہنچے تھے اور ابتدائی طور پر انہیں فیس ماسک کے ساتھ دیکھا گیا تھا مگر بعد ازاں انہوں نے فیس ماسک اتار دیا تھا۔

ان کے ساتھ ان کی اہلیہ گوری خان کو بھی دیکھا گیا، جنہوں نے موقع کی مناسبت سے سفید رنگ کا لباس پہن رکھا تھا اور انہوں نے بھی فیس ماسک پہن رکھا تھا۔

ان کی طرح دیگر شوبز اداکار بھی فیشن ایبل لباس کے ساتھ تعزیت کے لیے پہنچے تھے مگر مداحوں نے شاہ رخ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں جعلی بولی وڈ کا چہرہ قرار دیا۔

کئی لوگوں نے شاہ رخ خان کی گلاسز والی تصاویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان پر تنقید کی کہ انہیں فیس ماسک پہننا چاہیے تھا مگر وہ نہیں پہنا اور انہیں گلاسز (چشمہ) نہیں بننا چاہیے تھا مگر اسے پہن رکھا ہے۔

بعد ازاں شاہ رخ خان نے گلاسز بھی اتار دیے تھے—فوٹو: ٹوئٹر
بعد ازاں شاہ رخ خان نے گلاسز بھی اتار دیے تھے—فوٹو: ٹوئٹر

اگرچہ زیادہ تر لوگوں نے شاہ رخ خان پر تنقید کی مگر کئی افراد نے ان کی تعریف بھی کی اور ان کی ایسی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انہیں گلاسز کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے۔

تعزیت کے دوران شاہ رخ خان نے بعد ازاں گلاسز اتار لیے تھے اور وہ کافی دیر تک سائرہ بانو کے ساتھ بیٹھے رہے تھے۔

شاہ رخ خان کی طرح انیل کپور، رنبیر کپور، ابھیشیک بچن اور ان کے والد سپر اسٹار امیتابھ بچن بھی تعزیت کے لیے سائرہ بانو کے پاس پہنچے تھے۔

رنبیر کپور بھی تعزیت کے لیے پہنچے تھے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
رنبیر کپور بھی تعزیت کے لیے پہنچے تھے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

دیگر اداکاروں کی طرح سینئر اداکار دھرمیندر بھی تعزیت کے لیے سائرہ بانو کے پاس پہنچے اور وہ تعزیت کے دوران جذباتی ہوگئے۔

اسی حوالے سے ٹائمز آف انڈیا نے اپنی ایک اور خبر میں بتایا کہ دھرمیندر تعزیت کے دوران جذباتی ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے ماحول مزید جذباتی ہوگیا۔

دھرمیندرا نے اپنی دو ٹوئٹس میں دلیپ کمار کے انتقال کے بعد جذباتی پوسٹ لکھی کہ جب وہ تعزیت کے لیے سائرہ بانو کے پاس گئے تو انہوں نے ان سے کہا کہ ’دھرم! دھیکو صاحب نے ابھی پلک جھپکی ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ جب سائرہ بانو نے مذکورہ جملہ کہا تو ان کی جان نکل گئی اور ساتھ ہی انہوں نے دلیپ کمار کے لیے دعائیں کرتے ہوئے لکھا کہ ’مالک، میرے بھائی کو جنت نصیب کرے‘۔

اسی ٹوئٹ کے ساتھ انہوں نے دلیپ کمار کے ساتھ کھچوائی گئی آخری تصویر بھی شیئر کی۔

دھرمیندرا تعزیت کے وقت جذباتی ہوگئے—فوٹو: ٹوئٹر
دھرمیندرا تعزیت کے وقت جذباتی ہوگئے—فوٹو: ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024