• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

لڑکی ہونے کے ناتے پیاری اور خوبصورت نظر آنے کا دباؤ رہتا ہے، فجر خان

شائع July 15, 2021
خواہش ہے کہ صبا قمر کے ساتھ کام کروں، فجر خان—اسکرین شاٹ
خواہش ہے کہ صبا قمر کے ساتھ کام کروں، فجر خان—اسکرین شاٹ

بے دردی اور دل نا امید تو نہیں‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ فجر خان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں نئی ہونے کی وجہ سے وہ ہر وقت مختلف اقسام کے دباؤ میں رہتی ہیں۔

فجر خان کے مطابق انہیں جہاں ہر وقت کھانے پینے اور اپنے وزن کے حوالے سے فکر رہتی ہے، وہیں وہ ہمیشہ اس دباوؐ میں بھی رہتی ہیں کہ لڑکی ہونے کے ناتے وہ کس طرح ہر وقت خوبصورتی اور پیاری نظر آئیں گی۔

’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں فجر خان نے بتایا کہ انہیں کیریئر شروع کیے ہوئے بہت عرصہ نہیں گزارا، البتہ آغاز میں ہی اچھے پروجیکٹ ملنے کی وجہ سے انہیں کافی شہرت ملی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی پیدائش لاہور میں ہوئی اور انہوں نے وہی تعلیم حاصل کی اور اداکاری سے قبل وہ میڈیکل کی تعلیم حآصل کر رہی تھیں اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

فجر خان کے مطابق انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا اور اسی وجہ سے ہی انہوں نے زمانہ طالب علمی میں ہی اداکاری کرنے کے مواقع تلاش کرنا شروع کیے اور طویل جدوجہد کے بعد انہیں موقع ملا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ نے اداکارہ بننے میں ان کی مدد کی، کیوں کہ ان کی ماں بھی جوانی میں اداکارہ بننا چاہتی تھیں مگر بد قسمتی سے ایسا نہ ہو سکا۔

فجر خان کے مطابق وہ تین بہن و بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں اور ان کے دو چھوٹے بھائی ہیں، جن سے ان کی اچھی دوستی ہے مگر وہ ان کی کوئی بات نہیں مانتے۔

والد نے شوبز میں کام کی اجازت دینے سے قبل وعدہ لیا—اداکارہ—اسکرین شاٹ
والد نے شوبز میں کام کی اجازت دینے سے قبل وعدہ لیا—اداکارہ—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کافی کوششوں کے بعد والد کو اداکاری کی اجازت دینے پر راضی کیا اور والد نے انہیں جب اداکاری کی اجازت دی تو ان سے وعدہ لیا کہ وہ کوئی ایسا کام نہیں کریں گی جن سے ان کے والد کا سر شرم سے جھک جائے۔

فجر خان کے مطابق انہوں نے دوستوں کی مدد سے کئی آڈیشن دیے مگر ہر بار انہیں ناکامی ملتی تھی اور پھر بالآخر انہیں ’دل نا امید تو نہیں‘ میں کام کرنے کا موقع ملا اور ان کی زندگی تبدیل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ جیسے موضوع پر بنا ڈراما 'دل نا امید تو نہیں'

فجر خان نے ’دل نا امید تو نہیں‘ کی ٹیم کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں سب سے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے اور تمام لوگ تعاون کرنے والے ہیں۔

شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری اور کام کے بدلے جنسی تعلقات کے رجحان کے حوالے سے فجر خان نے بتایا کہ وہ ابھی انڈسٹری میں نئی ہیں اور انہیں اس طرح کا کوئی تجربہ نہیں ہوا اور نہ ہی انہیں اس طرح کی کوئی بات یا مسئلہ دیکھنے اور سننے کو ملتا ہے۔

اداکارہ نے واضح طور پر یہ نہیں کیا کہ اقربا پروری یا کام کے بدلے جنسی تعلقات جیسی چیزیں شوبز انڈسٹری میں ہوتی ہیں یا نہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسے رجحانات دنیا کے تمام ممالک کی انڈسٹریز میں پائے جاتے ہیں، البتہ وہ پاکستانی انڈسٹری کے حوالے سے فی الوقت یقین کے ساتھ کچھ نہیں کہ سکتیں۔

انڈسٹری میں نئی ہونے کی وجہ سے انہیں کن مسائل یا دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ کہ سوال پر انہوں نے بتایا کہ انہیں اسکرپٹ منتخب کرنے کے حوالے سے مسائل کا سامنا رہتا ہے، کیوں کہ اسکرپٹ اور اداکاری ہی وہ پہلی چیزیں ہیں، جو نئے لوگوں کو بڑا اداکار بن سکتے ہیں۔

فجر خان نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ انہیں وزن بڑھ جانے کی فکر بھی رہتی ہے اور ساتھ ہی انہیں اپنے جسمانی خدوخال اور چہرے کے حوالے سے بھی پریشانی رہتی ہے۔

اداکارہ کے مطابق لڑکی ہونے کے ناتے ان کے ذہن پر ہر وقت یہ پریشر رہتا ہے کہ انہیں بطور لڑکی پیاری اور خوبصورت نظر آنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ان کے ساتھ کام کریں، انہوں نے صبا فیصل کو بھی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا۔

دل نا امید تو نہیں کو کافی سراہا گیا—پرومو فوٹو
دل نا امید تو نہیں کو کافی سراہا گیا—پرومو فوٹو

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024