• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار

شائع July 24, 2021
پریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان اہلیہ سرینا عیسیٰ کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ آ گیا ہے— فوٹو بشکریہ سپریم کورٹ ویب سائٹ
پریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان اہلیہ سرینا عیسیٰ کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ آ گیا ہے— فوٹو بشکریہ سپریم کورٹ ویب سائٹ

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور ان کا کووڈ-19 کے ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ جسٹس عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کے کووڈ-19 کے ٹیسٹ کے نتائج قومی ادارہ صحت نے جاری کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کون ہیں؟

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا علاج جاری ہے اور فی الحال گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا، جنوبی افریقی قسم بیٹا اور برطانوی قسم الفا سمیت کورونا وائرس کی مختلف اقسام کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ایک دن قبل ہی ملک میں وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔

18 جولائی کو جاری ایک رپورٹ کے مطابق کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ کیسز والے ممالک کی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وزیراعظم سے متعلق کیس کی سماعت نہ کریں، سپریم کورٹ

گزشتہ سال نومبر میں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد 59 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ 22 اکتوبر کو مثبت آیا تھا جس کے بد انہیں پشاور کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، بعدازاں انہیں اسلام آباد کے ایک اور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ وائرس سے چل بسے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024