• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ دے دیا

شائع July 30, 2021
ذرائع نے کہا کہ وزیر اعظم نے اب تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے — فائل فوٹو / وائٹ اسٹار
ذرائع نے کہا کہ وزیر اعظم نے اب تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے — فائل فوٹو / وائٹ اسٹار

وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سرکاری ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے تاہم ان کے استعفے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں اسٹیٹ بینک کے گورنر کے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفے سے متعلق تصدیق کے لیے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر قابل ٹیکس آمدنی وصول کرے تو قرضوں کی ضرورت نہیں ہوگی، عشرت حسین

ذرائع نے کہا کہ وزیر اعظم نے اب تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وہ ڈاکٹر عشرت حسین کے استعفے سے متعلق رپورٹس کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے۔

ڈاکٹر عشرت حسین وفاقی وزیر کی حیثیت سے اگست 2018 سے وفاقی کابینہ کا حصہ تھے اور انہوں نے وزیر اعظم آفس میں ادارہ جاتی اصلاحات سیل (آئی آر سی) قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عشرت حسین کی 8 سرکاری محکمے ختم کرنے کی تصدیق

آئی آر سی کی تشکیل کابینہ کے 28 اگست 2018 کے فیصلے کی روشنی میں عمل میں آئی تھی اور اسے سول سروس اصلاحات، کفایت شعاری اور حکومت کی تشکیل نو کے متعلق ٹاسک فورسز کے سیکریٹریٹ کے طور پر کام کرنا تھا۔


یہ خبر 30 جولائی 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024