• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

نادیہ حسین بھی کورونا وائرس کا شکار

شائع August 4, 2021
نادیہ حسین نے بھی ویکسین لگوا رکھی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
نادیہ حسین نے بھی ویکسین لگوا رکھی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران متعدد شوبز شخصیات میں کورونا کی تشخیص کے بعد نادیہ حسین نے بھی تصدیق کی کہ وہ بھی وبا سے متاثر ہوئی ہیں۔

نادیہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ انہیں دو دن سے بخار تھا مگر جب انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ماڈل و میک اپ ڈیزائنر نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا رکھی تھی اور انہوں نے روسی ویکسین اسپوتنک لگوائی ہوئی تھی مگر اس باوجود وہ کورونا کا شکار ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنبل اقبال کورونا کا شکار

نادیہ حسین کے مطابق ان کا خیال تھا کہ ویکسینیشن کے بعد وہ محفوظ ہوگئیں مگر ایسا نہیں ہے اور شکر ہے کہ ان میں ویکسینیشن کے بعد کورونا کی علامات زیادہ تیز یا خطرناک نہیں ہیں۔

انہوں نے ان تمام افراد کو بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا جن سے انہوں نے گزشتہ کچھ دنوں میں ملاقات کی تھی۔

ساتھ ہی انہوں نے تمام افراد سے صحت یابی کی دعا کی اپیل کرتے ہوئے سب کو احتیاط کرنے کی ہدایت بھی کی۔

نادیہ حسین سے قبل فیصل قریشی نے بھی گزشتہ روز بتایا تھا کہ ویکسینیشن کروانے کے باجود وہ بھی کورونا کا شکار ہوگئے جب کہ اداکارہ اشنا شاہ نے بھی 3 اگست کو بتایا کہ ان میں بھی وبا کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: فیصل قریشی بھی کورونا وائرس سے متاثر

مذکورہ تینوں اداکاروں سے قبل سنبل اقبال، سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی، عدنان صدیقی اور زرنش خان میں بھی حالیہ دنوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

گزشتہ 10 دن میں ملک کی 7 شوبز شخصیات میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور وبا میں مبتلا ہونے والی زیادہ تر شخصیات نے ویکسینیشن بھی کروا رکھی تھی۔

اس سے قبل تیسری، دوسری اور پہلی لہر میں بھی متعدد شوبز شخصیات کورونا سے متاثر ہوئی تھیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات تین سے چار ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔

عام طور پر شوبز شخصیات گھروں میں رہتے ہوئے صحت یاب ہوگئی تھیں لیکن بعض شخصیات کو طبیعت بگڑنے پر کچھ دن کے لیے ہسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024