• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

لاہور سے لاپتا 4 بچیاں ساہیوال سے بازیاب، ملزم گرفتار

شائع August 4, 2021
حالیہ دنوں میں ملک میں بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ - فائل فوٹو:اے ایف پی
حالیہ دنوں میں ملک میں بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ - فائل فوٹو:اے ایف پی

لاہور کے علاقے ہنجروال سے 5 روز قبل لاپتا ہونے والی 4 بچیوں کو ساہیوال سے بازیاب کرالیا گیا۔

واضح رہے کہ چاروں بچیوں میں سے 2 بچیوں کے والد کی جانب سے درج کرائی گئی واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق 10 سالہ انعم، 11 سالہ کنزہ اور ان کی محلے کی دوست 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین 30 جولائی رات 8 بجکر 30 منٹ پر اورنج ٹرین کے سفر کی غرض سے گھر سے نکلی تھیں اور اس کے بعد سے لاپتا تھیں۔

مزید پڑھیں: لاہور: چار روز سے لاپتا 4 بچیوں کا تاحال سراغ نہ لگ سکا

پولیس نے ابتدائی تفتیش میں 2 خواتین سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا تھا تاہم بعد ازاں ساہیوال پولیس نے رکشہ ڈرائیور قاسم کو گرفتار کیا جس نے بچیوں کی نشاندہی کی جس پر پولیس نے بچیوں کو بازیاب کرایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم قاسم نے چاروں بچیوں کو جسم فروشی کے لیے فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 363 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک میں بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کا اغوا کے بعد 'گینگ ریپ'

کراچی کے علاقے کورنگی میں 28 جولائی کو غوث پاک کالونی کی کچراکنڈی سے 6 سالہ بچی کی لاش ملی تھی جو رات کو اپنے گھر کے سامنے سے لاپتا ہوگئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ اسی علاقے میں رہائش پذیر ایک مشتبہ شخص سے تفتیش کی گئی اور فرانزک ٹیسٹ کے لیے ان کے نمونے جامعہ کراچی کی لیبارٹری بھیج دیے گئے جہاں ‘بچی سے حاصل کیے گئے ڈی این کے نمونے اور ملزم کے نمونے میچ کر گئے’۔

ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسمعیل میمن نے پولیس کی تفتیش مکمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے پہلے مرحلے میں ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے کی جیو فینسنگ کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024