• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

افغان بحران پر غور کیلئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

شائع August 5, 2021
اجلاس افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر کی بھارتی ہم منصف ایس جے شنکر سے گفتگو کے بعد بلایا گیا ہے — فائل فوٹو: اے پی
اجلاس افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر کی بھارتی ہم منصف ایس جے شنکر سے گفتگو کے بعد بلایا گیا ہے — فائل فوٹو: اے پی

افغانستان میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا ہنگامی اجلاس جمعہ (6 اگست) کو طلب کر لیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس بڑے شہروں میں طالبان کے حملوں اور وزیر دفاع بسمہ اللہ محمدی کی رہائش گاہ پر حملے کے حوالے سے افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر کی بھارتی ہم منصف ایس جے شنکر سے گفتگو کے بعد بلایا گیا ہے۔

افغان وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سے گفتگو کے دوران مبینہ طور پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بھارت سے بحیثیت صدر سلامتی کونسل مثبت رویے کی اُمید

بھارت، جو فی الحال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے، اگست کے لیے طاقتور ادارے کی صدارت کر رہا ہے۔

اجلاس کے دوران افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن کی سربراہ ڈیبرہ لیونس سلامتی کونسل کے اراکین کو صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024