• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

یوٹیوب نے پاکستانی صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا

شائع August 7, 2021
— رائٹرز فائل فوٹو
— رائٹرز فائل فوٹو

یوٹیوب نے ' آن دا رائز ' فیچر متعارف کرایا ہے جو اس ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ابھرتے کریئٹیرز کو ہائی لائٹ کرے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا ' پاکستان میں ٹرینڈنگ ٹیب میں ایک نئے سیکشن آن دا رائز میں کریئٹیرز کو ہائی لائٹ کیا جائے گا۔ ہر ہفتے ایک مختلف کریئٹیر کو ہائی لائٹ کیا جائے گا اور ایک پورا دن ٹرینڈنگ میں کریئٹر کے بیج کے ساتھ فیچر کیا جائے گا'۔

بیان میں بتایا گیا کہ ایک ہزار سے زیادہ سبسکرائبرز والا ہر کریئٹیر اس فیچر کے لیے اہل ہوگا۔

کریئٹیرز کو مختلف عناصر کو مدنظر رکھ کر ہائی لائٹ کیا جائے گا، مگر یہ انتخاب ویو کاؤنٹ، واچ ٹائم اور سبسکرائبر گروتھ تک محدود نہیں ہوگا جبکہ مستقبل میں مزید زبانوں کو بھی پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ ہماری ٹیم بھی اہل کریئٹیر کو منتخب کرنے کے عمل کا حصہ ہوگی۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ایک کریئٹیر کو ہر ہفتے ہائی لائٹ کیا جائے گا، ہم ان کو آگاہ کریں گے جب انہیں ہائی لائٹ کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے مداحوں سے اس لمحے کو شیئر کرسکیں۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ اس سے دنیا کو متاثر کن نئے کریئٹیرز کو دریافت کرنے میں مدد مل سکے گی۔

بیان کے مطابق گوگل کا مشن دنیا کی تفصیلات کو منظم کرنا اور اسے عالمی طور پر قابل رسائی اور کارآمد بنانا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024