• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عدنان صدیقی کورونا سے صحت یاب

شائع August 9, 2021
عدنان صدیقی نے 8 اگست کو بتایا کہ صحت یاب ہوگئے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عدنان صدیقی نے 8 اگست کو بتایا کہ صحت یاب ہوگئے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار عدنان صدیقی 2 ہفتے قرنطینہ میں رہنے کے بعد باہر آگئے اور بتایا کہ اب وہ بلکل ٹھیک ہیں۔

عدنان صدیقی میں گزشتہ ماہ 26 جولائی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے فوری طور پر خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

اداکار نے رواں برس میں میں کورونا سے تحفظ کی ویکسین بھی لگوائی تھی لیکن اس کے باوجود ان میں مرض کی تشخیص ہوئی تھی۔

تقریباً 2 ہفتوں تک قرنطینہ میں رہنے کے بعد 8 اگست کو عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ اب وہ بلکل ٹھیک ہیں اور ساتھ انہوں نے خدا کا شکر بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدنان صدیقی بھی کورونا وائرس سے متاثر

اداکار نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کورونا کا دوبارہ ٹیسٹ کروایا یا نہیں لیکن ان کے مطابق انہوں نے 15 دن قرنطینہ میں گزار لیے اور اس دوران ان میں کوئی بڑی علامات بھی ظاہر نہیں ہوئی، اس لیے اب وہ باہر نکل آئے ہیں۔

اداکار نے قرنطینہ سے نکلنے پر جاری کردہ ویڈیو میں بتایا کہ اب وہ بلکل ٹھیک ہیں اور قرنطینہ کے دوران بھی انہیں زیادہ تر مشکلات درپیش نہیں آئیں۔

عدنان صدیقی نے قرنطینہ کے درمیان اپنے تجربات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت کچھ لکھا، بہت کچھ پڑھا اور کئی کھانے بھی بنائے۔

مزید پڑھیں: عدنان صدیقی نے کورونا ویکسین لگوالی

انہوں نے کورونا میں مبتلا ہونے والے افراد کو مشورہ دیا کہ وہ کسی کی باتوں پر کان نہ دھریں اور لوگوں کی باتیں ایک طرف سے سنیں تو دوسری طرف سے نکال لیں۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ کمزور لوگ تو لوگوں کی باتیں سن کر ہی مر جائیں گے، اس لیے انہوں نے بھی ایک کان سے مشورے سنے اور دوسرے سے نکال دیے۔

اداکار نے ویڈیو میں تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا اور بتایا کہ وہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قرنطینہ میں تھے اور اب باہر نکل آئے ہیں اور وہ بلکل ٹھیک ہیں۔

عدنان صدیقی کے علاوہ بھی چوتھی لہر کے دوران متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے ہیں، جن میں اداکارہ زرنش خان اور اشنا شاہ سمیت سنبل اقبال بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل تیسری، دوسری اور پہلی لہر میں بھی متعدد شوبز شخصیات کورونا کا شکار ہوئی تھیں جو 2 سے 3 ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔

چوتھی لہر کے دوران کورونا کا شکار ہونے والی زیادہ تر شوبز شخصیات کورونا سے تحفظ کی ویکسین لگوانے کے باوجود وبا میں مبتلا ہوئی ہیں، تاہم ویکسینیشن کے بعد ان میں علامات کی شدت نہیں دیکھی گئی۔

عدنان صدیقی نے بھی رواں برس مئی میں ہی ویکسنیشن کروائی تھی اور وہ ان شخصیات میں شامل تھے، جنہوں نے سب سے پہلے ویکسین لگوائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024