• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

صنم چوہدری نے انسٹاگرام سے اپنی تصاویر ڈیلیٹ کردیں

شائع August 29, 2021
قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ صنم چوہدری نے مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے —فائل فوٹو: انسٹاگرام
قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ صنم چوہدری نے مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے —فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی مقبول اداکارہ صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

صنم چوہدری نے مبہم انداز میں اللہ کی طرف رجوع کرنے سے متعلق بتایا ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو میں 'اداکارہ ' لکھا تھا جسے تبدیل کرتے ہوئے اب 'مسلمان والدہ، جو اسلام سیکھ رہی ہے' کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ صنم چوہدری کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود تصاویر کو بھی ڈیلیٹ کردیا ہے۔

چند روز قبل صنم چوہدری نے ایک مبہم پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ 'میرے گھر والوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی ہے اور مجھے بھرپور سپورٹ کیا ہے'۔

اس سے قبل ایک پوسٹ میں قرآنی آیات شیئر کرتے ہوئے صنم چوہدری نے لکھا تھا کہ 'قرآن سیکھنے سے مجھے جواب مل گیا، اور میں اپنے دل سے اس کی طرف رخ کرتی ہوں، اللہ تیرا شکر'۔

اپنی ان دونوں پوسٹس میں اداکارہ صنم چوہدری نے اپنےفیصلے کے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی تاہم اب انہوں نے اپنی تمام تصاویر اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔

جس کے بعد مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ صنم چوہدری نے مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صنم چوہدری نے بھی خاموشی سے شادی کرلی

خیال رہے کہ صنم چوہدری نے نومبر 2019 میں خاموشی سے دیرینہ دوست موسیقار سومی چوہان سے شادی کی تھی اور گزشتہ برس اکتوبر میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

2013 میں ڈراما 'عشق ہماری گلیوں میں' کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ڈیبیو کرنے والی صنم چوہدری نے اداکاری کے عوض ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں اور انہوں نے متعدد ڈراموں میں نہایت اچھے کردار ادا کیے۔

انہوں نے ʼآسمانوں پہ لکھا‘، ʼبھول‘، ’گھر تتلی کا پر' سمیت 3 درجن کے قریب ڈراموں میں کام کیا ہے، ان کا آخری نشر ہونے والا ڈراما 'میر آبرو' ہے، جسے ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024