• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

اسد صدیقی بھی کورونا وائرس سے متاثر

شائع September 25, 2021
انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی— فائل فوٹو: انسٹاگرام
انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی— فائل فوٹو: انسٹاگرام

عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے کیسز میں اگرچہ کمی آرہی ہے لیکن اس وبا نے اداکار اسد صدیقی کو بھی متاثر کردیا ہے۔ن

'زیبائش' اور 'دلربا' جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والے اسد صدیقی نے انسٹاگرام اسٹوریز میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اسد صدیقی نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ' 2 سال تک کورونا کو چکما دینے کے بعد میں بھی آخر کار کورونا وائرس سے متاثر ہوگیا ہوں'۔

مزید پڑھیں: اداکار سعد قریشی بھی کورونا وائرس سے متاثر

انہوں نے کہا کہ 'اہم بات یہ ہے کہ میں مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہوں اور پھر بھی متاثر ہوگیا، تاہم میری علامات بہت معمولی ہیں جس کا مطلب ہے کہ ویکسین کام کرتی ہے'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسد صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ' کوئی بھی جو ویکسین کو دھوکا سمجھتا ہے تو میں بتادوں کہ آپ غلط ہیں وہ کام کر رہی ہے'۔

اداکار نے مداحوں سے ویکسین لگوانے اور کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز (اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز) پر عمل کرنے کی درخواست بھی کی۔

انہوں نے مداحوں سے صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی اور قرنطینہ میں وقت گزاری کے لیے فلموں، گیمز یا کتابوں سے متعلق تجاویز بھی مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار مصطفیٰ قریشی بھی کورونا وائرس سے متاثر

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متعدد شوبز شخصیات کورونا سے متاثر ہوئی تھیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات تین سے چار ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔

گزشتہ ماہ اداکار فیصل قریشی، ماڈل نادیہ حسین، عدنان صدیقی اور اشنا شاہ بھی کورونا سے صحتیاب ہوئے۔

ان سے قبل مصطفیٰ قریشی، سنبل اقبال اور زرنیش خان بھی کورونا کا شکار ہوئیں اور انہوں نے خود کو گھر تک محدود کر رکھا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024